Jump to content

آلۂ مخزن

From Meta, a Wikimedia project coordination wiki
This page is a translated version of the page Fountain tool and the translation is 100% complete.
آلۂ مخزن کی علامت

آلۂ مخزن ویکیمیڈیا ٹول فورج پر دستیاب آلات میں سے ایک ہے جسے تحریری مسابقوں یا مقابلوں کے انعقاد اور انتظام کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ماضی میں اسے زیادہ تر ویکیپیڈیا ایشیائی مہینہ کے اہتمام کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔

دیکھیے: ویکیپیڈیا ایشیائی مہینہ/آلۂ مخزن

مختلف اقسام کے صارفین کے لیے مراحل اور طریقۂ کار

برائے شرکا

  1. https://fountain.toolforge.org/ پر جائیں
  2. لاگ اِن پر کلک کریں اور اپنے ویکیمیڈیا کھاتے کے ذریعے لاگ اِن ہونے کے لیے اجازت دیں (Allow) کو منتخب کریں تاکہ OAuth کی اجازت دی جا سکے۔
  3. جس مسابقے کے لیے آپ مضمون جمع کرانا چاہتے ہیں، اسے منتخب کریں۔
  4. ”جمع کریں“ پر کلک کریں، مضمون کا عنوان درج کریں اور پھر ”آگے جائیں“ پر کلک کریں
  5. اگر آپ تمام تقاضے پورے کرتے ہوں تو نیچے دائیں کونے میں موجود ”شامل کریں“ پر کلک کر کے مضمون جمع کرا سکتے ہیں
  6. آپ کسی بھی وقت لاگ ان کر کے دیکھ سکتے ہیں کہ آپ اور دیگر صارفین نے کتنے مضامین جمع کرائے ہیں اور کتنے مضامین کا جائزہ لیا گیا اور منصفین نے نشان زد کیے ہیں۔

برائے منصفین

(منصفین مقابلے کے دوران بھی جائزہ لینا شروع کر سکتے ہیں)

  1. https://fountain.toolforge.org/ پر جائیں
  2. لاگ ان پر کلک کریں اور اجازت دینے کے لیے Allow منتخب کریں تاکہ آپ اپنے ویکیمیڈیا کھاتے کے ذریعے لاگ ان ہو سکیں۔
  3. اس مسابقے کا انتخاب کریں جس میں آپ منصف ہیں
  4. ”فیصلہ سنائیں“ پر کلک کریں اور ایک تصادُفی مضمون آلے میں کھلے گا جسے آپ جانچ سکتے ہیں
  5. اوپر دائیں کونے میں مضمون کے مصنف، بائٹ کی تعداد اور الفاظ کی تعداد دکھائی جاتی ہے
  6. نیچے بائیں کونے میں تین اختیارات ہیں: ”ہاں“، ”نہیں“ اور ”تبصرہ“۔ مقابلے کی شرائط اور مضمون کے معیار کے مطابق مناسب اختیار منتخب کریں اور اگلے مضمون پر جانے کے لیے ”محفوظ کریں“ پر کلک کریں۔
  7. آپ اس مضمون کو بعد میں دوبارہ دیکھنے یا کسی اور منصف کے لیے چھوڑنے کے لیے ”نظر انداز“ کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں۔

فاتحین کو پیغامات یا ستارے بھیجنے کے اضافی اقدامات

  1. مسابقے کے اختتام پر آلے میں مسابقے کا صفحہ کھولیں اور ”فیصلہ سنائیں“ بٹن کے ساتھ موجود ”اعزاز“ بٹن پر کلک کریں۔
  2. اس سے سب سے زیادہ شراکت کرنے والوں کے صارف نام ظاہر ہوں گے اور ہر ایک کے نیچے ایک خالی خانہ ہوگا۔
  3. آپ ان خانوں میں کوئی بھی پیغام لکھ سکتے ہیں، پیغام کے آخر میں “~~~~” لکھ کر اپنا دستخط لگا دیں اور پیش نظارہ چیک کریں تاکہ یقین ہو جائے کہ سب کچھ درست ہے۔
  4. ان پیغامات کو بھیجنے کے لیے ”اعزاز“ پر کلک کریں۔

برائے ناظمین

اس سے پہلے آپ کو کسی مسابقے کا مخزن بنوانے کے لیے آلے کے مالک Ле Лой (لی لوئی) سے رابطہ کرنا پڑتا تھا (نیچے دیے گئے عمل کو دیکھیں)۔ اب آپ آلے کے لیے OAUTH میں لاگ ان کر کے ”Create New“ پر کلک کر کے براہ راست مخزن تخلیق کر سکتے ہیں۔ فارم کھلنے کے بعد ہر مرحلے میں مطلوبہ خانے بھر دیں۔

پرانا طریقہ

آلۂ مخزن میں نیا مسابقہ یا مقابلہ بنانے کی درخواست کے لیے براہ مہربانی وہ فارم پُر کریں جو اس وقت کھلے گا جب آپ مسابقے کا نام اور اس کے آغاز کا مہینہ اور سال درج کریں گے۔

جاری درخواستیں


تکمیل شدہ درخواستیں