مومنٹ چارٹر/مسودہ ساز کمیٹی

From Meta, a Wikimedia project coordination wiki
Jump to navigation Jump to search
This page is a translated version of the page Movement Charter/Drafting Committee and the translation is 100% complete.
ویکیمیڈیا سمٹ 2022ء میں مومنٹ چارٹر مسودہ ساز کمیٹی

مومنٹ چارٹر ڈرافٹنگ کمیٹی ایک دستاویز بنائے گی جو ویکیمیڈیا تحریک کو حکمت عملی والی سَمت کی طرف مل کر کام کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔ کمیٹی کا کام تحریک کی حکمت عملی کی تجویز "فیصلہ سازی میں مساوات" کے بعد مومنٹ چارٹر کا مسودہ تیار کرنا ہے۔ اس کام میں تحقیق اور برادریوں، ماہرین اور تنظیموں کے ساتھ مشاورت بھی شامل ہے۔ حتمی مسودے کو آخرکار ویکیمیڈیا تحریک کی وسیع توثیق کے ذریعے اتفاق رائے حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی۔

ڈرافٹنگ کمیٹی (مسودہ ساز مجلس) 1 نومبر 2021ء کو انتخابات اور دیگر انتخابی طریقوں کے امتزاج کے ذریعے تشکیل دی گئی۔ کمیٹی کے فعال رہنے کی توقعات مومنٹ چارٹر کی توثیق تک ہیں، جس کا موجودہ خط زمانی 2023ء کے اواخر کا ہے۔ اس گروپ میں منصوبوں، ملحقہ اداروں اور ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن سے وابستہ 15 اراکین شامل ہیں۔ مزید تفصیل کے لیے ڈرافٹنگ کمیٹی سانچے سے دیکھ سکتے ہیں۔ گزشتہ معاہدے کے مطابق، اراکین شرکت کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے مشاہرہ حاصل کر سکتے ہیں جو ہر دو ماہ کے لیے 100 امریکی ڈالر ہے۔

تازہ ترین اعلانات

مومنٹ چارٹر ڈرافٹنگ کمیٹی ہر مہینے کے 10ویں دن کو یا اس کے آس پاس کم از کم ایک اعلان شائع کرے گی۔ یہ اعلانات پورے مہینے میں ایک بار کمیٹی کے کام کا مختصر خلاصہ فراہم کرتے ہیں۔ مزید برآں، ایک خبرنامہ ترتیب دیا جائے گا جس کو صارفین سبسکرائب کر سکتے ہیں اور اہم واقعات کے بارے میں اعلانات، آراء اور مشاورت کے لیے کال جس کا کمیٹی نظم کرتی ہے، حاصل کر سکتے ہیں۔

دستاویزات

مومنٹ چارٹر ڈرافٹنگ کمیٹی کے کام کے لیے ایک واضح داخلی تنظیم کی ضرورت ہے۔ ذیل کی فہرست میں موجودہ اور مستقبل کے دستاویزات شامل ہیں جن کا مقصد یہ بتانا ہے کہ کمیٹی کیسے کام کرتی ہے۔

اشاعت کی تاریخ دستاویز مختصر تعریف
جنوری 2022 ڈرافٹنگ کمیٹی کے ضوابط اس دستاویز میں ان اصولوں کی وضاحت کی گئی ہے جو ڈرافٹنگ کمیٹی کے مستقبل کے کام کی رہنمائی کریں گے۔ مثال کے طور پر اس میں کئی دیگر چیزوں کے ساتھ: کمیٹی کا کام اور مینڈیٹ، ویکیمیڈیا برادریوں اور تنظیموں کے ساتھ اس کا تعلق شامل ہے۔
فروری 2022 داخلی فیصلہ سازی یہ دستاویز ڈرافٹنگ کمیٹی کے ارکان کی آپسی فیصلہ سازی کی وضاحت کرتی ہے۔
اپريل 2022 ایم۔سی۔ڈی۔سی ضابطئہ اخلاق اس دستاویز میں شمولیت کے معیار اور کمیٹی سے رکن کو ہٹانے کے عمل کی وضاحت کرتی ہے۔
اگست 2022 مومنٹ چارٹر کا خاکہ مومنٹ چارٹر مندرجات کا جدول، اس کے اہم ابواب کی فہرست (ابواب خود تیار کیے جا رہے ہیں)۔
اکتوبر 2022 مومنٹ چارٹر کا مسوداتی طریقہ کار مومنٹ چارٹر کے متن کو تیار کرنے کے طریقےاور اس میں برادری و تحریک کے طریقئہ شمولیت کی تفصیل۔

ارکان

ارکان کی فہرست (2021-11-01 دفتری اعلان کے مطابق):

تصویر نام کردار تعارف
WikiArabia '19 40.jpg Anass Sedrati (Anass Sedrati) ڈرافٹنگ گروپ برائے کردار اور ذمہ داریاں

مواصلاتی ذیلی کمیٹی

تحقیقی ذیلی کمیٹی
میں ویکیمیڈیا منصوبوں میں 2013 سے سرگرم ہوں۔ میں کئی زبانوں میں ویکیپیڈیا میں ترمیم کرتا ہوں، اور کم وسائل والی زبانوں میں بھی نئے ورژن شروع کرنے میں تعاون کرتا ہوں۔ میں ویکیمیڈیا مراکش صارفی گروپ (بورڈ ممبر)، امازیغ صارفی، اور عربی ویکیمیڈینز صارفی گروپ کا شریک بانی ہوں۔ میں نے مختلف منصوبوں اور اقدامات میں بشمول ویکیمیڈیا 2030 ورکنگ گروپ کے رکن (وکالتحکمت عملی رابطہ برائے عربی زبان (ڈبلیو۔ایم۔ایف – ٹھیکیدار)، رکن ٹرانزیشن ڈیزائن گروپ، اور کنیکٹرز گروپ کے رکن، 2030 کی حتمی تجاویز لکھنے کی سرگرمیوں میں حصہ لیا ہے۔
Wikimania Portraits - London - Adam Novak 02.jpg Anne Clin (Risker) ڈرافٹنگ گروپ برائے دیباچہ

تحقیقی ذیلی کمیٹی

سمٹ ذیلی کمیٹی
میں اس کردار میں مختلف قسم کے تجربے کے ساتھ آئی ہوں۔ میرے اپنے منصوبے (انگریزی ویکیپیڈیا) پر، میں ایک منتظم، پڑتالگر اور نگران ہوں۔ میں پہلے 5 سال ثالثی کمیٹی کی رکن رہی ہوں۔ میں رضاکارانہ رسپانس ٹیم کی بھی رکن ہوں۔؎

میرے عالمی تجربے میں ویکیمیڈیا مواصلاتی کمیٹی کی موجودہ رکن، فنڈز تقسیم کرنے والی کمیٹی کی سابقہ رکن؛ اور کردار اور ذمہ داریوں کی حکمت عملی 2030 عملے کا رکن ہونا شامل ہے۔ میں نے 2013 کے ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کے انتخابات کے لیے انتخابی کمیٹی کو سہولت فراہم کی۔

WCN2016 DSC3048.jpg Ciell (Ciell) ڈرافٹنگ گروپ برائے کردار اور ذمہ داریاں

مواصلاتی ذیلی کمیٹی

سمٹ ذیلی کمیٹی
میں 2006 میں نیوزیلینڈ اور کوک جزائر کے دورے کے بعد ویکیپیڈیا سے ٹکرائی اور اپنی تصاویر شیئر کرنے میں بہت لطف اندوز ہوئی۔ میں فی الحال کئی منصوبوں (nl-wp ،pap-wp۔ کامنز) پر منتظم ہوں، وی۔آر۔ٹی ایجنٹ (سابقہ او۔ٹی۔آر۔ایس) اور میٹا پر ایک مرکزی نوٹس منتظم ہوں۔ میں کئی منصوبوں جیسے کہ صنفی تفریق، عالمی ویکی محبوب یادگاریں اور یورپی لابی، سبھی آن اور آف لائن تعاونی منصوبوں میں شامل ہوں۔
Wikimedia Conference 2017 by René Zieger – 72.jpg Daria Cybulska ڈرافٹنگ گروپ برائے اقدار و ضوابط

ڈرافٹنگ گروپ برائے کردار اور ذمہ داریاں
  • 2012 سے ویکیمیڈیا مملکت متحدہ میں عملہ، باب کی ترقی میں قریب سے شامل ہیں۔
  • رکن ویکیمیڈیا پولینڈ
  • مومنٹ ڈائیلاگ، اور 2030 ویژن کے ابتدائی مباحثوں پر گفتگو کے ساتھ ساتھ 5 ویکیمیڈیا کانفرنسوں (عرف دی سمٹ) میں شرکت کی۔
  • 2030 ویکیمیڈیا حکمت عملی منصوبے کا حصہ
WikidataCon 2019 - 2019-10-34 - Questions.jpg Érica Azzellini (EricaAzzellini) ڈرافٹنگ گروپ برائے کردار اور ذمہ داریاں

مواصلاتی ذیلی کمیٹی

سمٹ ذیلی کمیٹی
سماجی مواصلات میں اپنے طالب علمی کے دوران ایک تعلیمی تقریب کے ذریعے مجھے ویکیمیڈیا سے محبت ہو گئی۔ میں نے ویکیپیڈیا پر صنفی تفریق کو ختم کرنے کے لیے ترمیمی دوڑوں کا اہتمام کرنا شروع کیا۔ میں ایک رہائشی ویکیمیڈین بنی اور ایم۔بیبل آلہ تخلیق کیا۔ میں ویکی مومینٹو برازیل کے لیے مواصلاتی سہولتکار ہوں۔ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت میں، میں مواصلاتی مینیجر کے طور پر کام کرتی ہوں، جس کا مطلب ہے کہ میں برادرانہ مدد اور مشاورت، شراکت داری کی تعمیر اور ویکیمیڈیا آؤٹ ریچ میں حصہ لیتی ہوں۔ میں تحریکی حکمت عملی کی تجاویز پر مبنی ڈبلیو۔ایم۔بی کی اپنی حکمت عملی کی ترتیب کی رہنمائی بھی کر رہی ہوں۔ میں اس سال ویکیڈیٹا کانفرینس کو منظم کرنے والی برازیلی ٹیم کی تنظیمی سربراہ ہوں۔
Users Peoples From WikiIndaba 2018 04.jpg Georges Fodouop (Geugeor) ڈرافٹنگ گروپ برائے اقدار و ضوابط

تحقیقی ذیلی کمیٹی
میں کیمرون ویکیمیڈیا صارفی گروپ کا ایک فعال رکن اور شریک بانی ہوں۔ میں 2013 سے وکیمیڈیا منصوبوں میں اپنا حصہ ڈال رہا ہوں۔ ان سالوں کے دوران، میں نے کئی منصوبوں جیسے: ویکی محبوب خواتین، رہائشی ویکیمیڈین، ویکی محبوب افریقہ، ویکی محبوب زمین، افریپیڈیا اور ویکی چیلینج: افریقی اسکول کو کو۔آرڈینیٹ کیا ہے۔ میں وسکام (ویکی اندابا اسٹیئرنگ کمیٹی) کا رکن اور فرانسیسی بولنے والے ممالک کے لیے 1Lib1Ref سفیر ہوں۔ میں ویکیمیڈیا فرانس کی گرانٹس کمیشن (مائیکروفی) کا رکن ہوں۔ میں نے کئی اسٹریٹجک سیلون کی تنظیم میں بھی فعال طور پر تعاون کیا ہے جس نے ہمیں تحریک کی حکمت عملی میں اپنا معمولی سا حصہ ڈالنے کے قابل بنایا ہے۔

میں نومبر 2021 سے ویکی فرینچ کا بورڈ ممبر اور سکریٹری ہوں۔

Vargas, Jorge September 2016.jpg Jorge Vargas (JVargas WMF) ڈرافٹنگ گروپ برائے اقدار و ضوابط میں نے ستمبر 2013 میں ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن میں شمولیت اختیار کی، جس سے مجھے کئی مواقع پر کئی فورمز اور جغرافیوں میں تحریک سے منسلک ہونے کا موقع ملا۔ فاؤنڈیشن کی پارٹنرشپ ٹیم کے ساتھ اپنے کردار میں (ابتدائی طور پر لاطینی امریکہ میں توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ، اور اب تقریباً 5 سال سے علاقائی مینیجرز کی ٹیم کی قیادت کر رہا ہوں)، مجھے عالمی سطح پر ملحقہ اداروں اور تحریک کے رہنماؤں سے ملنے اور کام کرنے کا موقع ملا ہے اور بہتر انداز میں سمجھنے کا موقع ملا ہے؛ خاص طور پر ان لوگوں کی ضروریات جو امریکہ اور یورپ سے باہر ہیں۔
Manavpreet Kaur.jpg Manavpreet Kaur (Manavpreet Kaur) ڈرافٹنگ گروپ برائے دیباچہ

ڈرافٹنگ گروپ برائے کردار اور ذمہ داریاں

مواصلاتی ذیلی کمیٹی

تحقیقی ذیلی کمیٹی
میں نے پنجابی ویکیپیڈیا پر بطورِ ایڈیٹر طب الشرعی کے بارے میں مواد تخلیق کرنے سے شروع کرکے بعد میں ہندی ویکیپیڈیا کی جانب بھی توجہ دی۔ جامعہ میں ایک استاد کی حیثیت سے میں نے اپنے طلباء کو جوڑا، سرگرمیوں، تقریبات کی منصوبہ بندی شروع کی اور آؤٹ ریچ اور شمولیت کی طرف اپنے جھکاؤ کو محسوس کیا۔ اس کے بعد میں نے ہندوستان میں دیگر ملحقہ ممبران کے تعاون سے تقاریب، اقدامات اور ادارہ جاتی تعاون کی تعمیر کی طرف دھیان دیا۔ دیگر ساتھیوں کے ساتھ ترتیب دی جانے والی ان تقاریب میں: ویکی کانفرینس انڈیا 2016، اسٹریٹیجی سیلن پٹیالیہ، 2017، خواتین ٹی۔ٹی۔ٹی 2019، ویکی گیپ 2019، آرمینی و بھارتی منصوبہ تعاون 2019، ویکی برائے خواتین 2020، سایبرتھون 2020 اور ویکی گیپ: ویکی برائے خواتین 2021 (بھارت) شامل ہیں۔
WMPL Wroclaw 2019 RD 033.jpg Michał Buczyński (Aegis Maelstrom) ڈرافٹنگ گروپ برائے دیباچہ
  • 2004 سے پولش و انگریزی ویکیپیڈیا صارف
  • 2005 سے پولش ویکیپیڈیا منتظم، مترجم، 2006 سے ویکیمیڈیا پولینڈ رکن اور رکن اولین پولش ویکیپیڈیا ثالثی کمیٹی۔
  • 2012–2018 تک ویکیمیڈیا پولینڈ کا نائب صدر، 2018 سے صدر۔ ویکیمیڈیا پولینڈ ایک شاندار، مشن پر مبنی ادارہ ہے جو رضاکارانہ تعاون، گلیم، تعلیم، اور بہت کچھ جہات پر کام کررہا ہے۔
Faces of the Commons 2019 (46910209495).jpg Pepe Flores (Padaguan) ڈرافٹنگ گروپ برائے کردار اور ذمہ داریاں

تحقیقی ذیلی کمیٹی
میں 2013 سے ویکیمیڈیا میکسیکو کے بورڈ کا رکن رہا ہوں اور ستمبر 2021 سے صدر کے عہدے پر ہوں۔ میں ویکیمانیا 2015 کا منتظم رہا اور ویکیمیڈیا کانفرنس (2015، 2016)، ویکی کانفرنس شمالی امریکہ (2016، 2019) اور ویکیمانیا (2015، 2019) میں ڈبلیو۔ایم۔ایم۔ایکس کی نمائندگی انجام دی۔

ویکیمیڈیا میکسیکو میں میری اہم سرگرمیاں حکمت عملی، رسائی، مواصلات، وکالت، علاقائی امور، اور برادری کی تعمیر پر مرکوز ہیں۔ ڈیجیٹل حقوق کے کارکن کے طور پر، میں رازداری، آزادی اظہار اور آزاد ثقافت سے متعلق حکمتِ عملی کے مباحث میں حصہ لیتا ہوں۔

Ravan J. Al-Taie.jpg Ravan J Al-Taie (Ravan) ڈرافٹنگ گروپ برائے کردار اور ذمہ داریاں

مواصلاتی ذیلی کمیٹی
پچھلے 13 سالوں کے دوران میں نے ایک رضاکار، ایک منتظم، ایف۔کام کے رکن اور حال ہی میں ایک پارٹ ٹائم کنٹریکٹر کے طور پر مختلف ویکیمیڈیا منصوبوں میں بہت وسیع اور متنوع تجربہ حاصل کیا ہے۔ میں نے تقریبا 19,000 ترامیم اور 850 مضامین تخلیق کیے ہیں۔

میں نے 2015 میں عراق میں اولین صارفی گروپ، عراقی ویکیمیڈیائی صارفی گروپ کی بنیاد رکھی۔ میں نے 2015 میں ویکی خواتین پرائز کمپیٹیشن کی مشترکہ بنیاد بھی رکھی۔ میں نے مختلف ترمیمی دوڑوں اور ورکشاپس کی تخلیق اور میزبانی کی ہے اور ساتھ ہی سورانی کردش صارفی گروپ کی بنیاد رکھنے میں مدد کی ہے۔ میں نے عراق کے لیے 3 سال تک ویکی محبوب یادگار مقابلہ منعقد کیا۔

WikiArabia '19 184.jpg Reda Kerbouche (Reda Kerbouche) ڈرافٹنگ گروپ برائے دیباچہ

تحقیقی ذیلی کمیٹی
میں امازیغی صارفی گروپ اور سینٹ پیٹربرگ برادری صارفی گروپ کا بانی رکن، WikiIndaba اسٹیئرنگ کمیٹی کا رکن، اور ویکی فرینچ کا نمائندہ، وسطی و مشرقی یورپ اور وسطی ایشیا کی گرانٹ کمیٹی کا رکن اور ویکیمیڈیا الجزائر اور ایفکام کا سابقہ رکن ہوں۔ میں 2010 سے برادری کا فعال رکن اور روسی، فرانسیسی، دریجہ، عربی، شاوی زبانیں بولتا ہوں، اور انگریزی میں کام کرتا ہوں۔ میں نے امازیغی تیار کرنے کے لیے کام کیا ہے اور 2019 میں میں شاوی ویکی لغت (ویکی پیڈیا کے علاوہ کسی منصوبے پر خود کو پانے والی پہلی زبان کی برادری) کی تخلیق کا عمل شروع کرنے میں کامیاب رہا۔
Nbb Trout.jpg Richard (Nosebagbear) ڈرافٹنگ گروپ برائے دیباچہ

تحقیقی ذیلی کمیٹی
2012 میں ایک غلط آغاز کے بعد میں 2018 میں خرگوش کے سوراخ میں گرا اور تب سے سرگرم ہوں۔ میں خاص طور پر او۔ٹی۔آر۔ایس (اب VRT) رسپانس ایجنٹ کے طور پر سرگرم ہوں؛ بنیادی طور پر ان لوگوں کے ساتھ کام کرتا ہوں جن کے پاس ویکیمیڈیا کا بالکل بھی تجربہ نہیں ہے۔ میں 2019 میں ایک انگریزی ویکیپیڈیا پر منتظم بنا اور اسی دوران تحریک کی حکمت عملی کی جہت نے اپنی جانب میری توجہ بہت زیادہ کھینچی۔ یہ تقریباً ہر تجویز کے ہر مرحلے، ترجیحی مباحث، عالمی ضابطہ اخلاق اور ہر اس بحث میں شرکت سے چلا ہے جو ہمیں 2030 کی حکمت عملی کو نافذ کرنے کے لیے کرنا پڑا ہے۔ اس میں ایم۔سی۔ڈی۔سی کے لیے سمجھوتے کے انتخاب کے طریقہ کار کو تیار کرنے میں مدد کرنا شامل ہے۔
Richard Knipel at Regional Ambassadory training, 2011-07-07.jpg Richard Knipel (Pharos) ڈرافٹنگ گروپ برائے اقدار و ضوابط

ڈرافٹنگ گروپ برائے کردار اور ذمہ داریاں

سمٹ ذیلی کمیٹی
میں 2004 سے برادرانہ تحریک میں سرگرم ہوں، اور انگریزی ویکیپیڈیا اور میٹا ویکی پر بطور منتظم کام انجام دے رہا ہوں۔ میں اس سے قبل کامنز پر بھی منتظم رہ چکا ہوں۔

میں دیگر انجمنوں کے ساتھ ساتھ درج ذیل منظم گروپوں میں سرگرم رہا ہوں:

گذشتہ سال کے برانڈنگ تنازعہ کے جواب میں، میں اور دوسروں نے ان اسٹریٹجک اقدامات کو منظم کرنے میں مدد کی:

Bhattacharjee, Runa Jan 2019.jpg Runa Bhattacharjee (Runab WMF) ڈرافٹنگ گروپ برائے اقدار و ضوابط ویکیمیڈیا تحریک میں میرا ذاتی اور پیشہ ورانہ کردار ہے۔ میں اپنی ذاتی صلاحیت میں بنگلہ، انگریزی ویکیپیڈیا اور کامنز میں پر ترمیم کرتی ہوں۔ میں اپنے پیشہ ورانہ کردار میں ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کے پروڈکٹ ڈیپارٹمنٹ میں بطور ڈائریکٹر کام کرتی ہوں اور سات فیچر ٹیموں کو آپریشنل سپورٹ فراہم کرتی ہوں۔

میں نے مختلف اوقات میں ان سرگرمیوں میں حصہ لیا ہے جو ٹیموں یا پروڈکٹ ڈیپارٹمنٹ نے پروڈکٹ کے اقدامات کے لیے کی ہیں۔ ایک قابل ذکر مثال ڈبلیو۔ایم۔ایف لینگویج ٹیم کی طرف سے متن ترجمہ ٹول کی ترقی، دیکھ بھال، اور مواصلاتی آؤٹ ریچ میں میری شرکت ہے۔

سابقہ ارکان

تصویر نام رکنیت کی مدت تعارف
Alice Wiegand, Januar 2020-3238.jpg Alice Wiegand (Lyzzy) نومبر 2021 - جنوری 2022 میں نے 2004 میں جرمن ویکیپیڈیا پر بطور ایڈیٹر شروعات کی۔ ایڈیٹنگ کے علاوہ میں نے منتظم، مامورین اداری، وی۔آر۔ٹی ایجنٹ، وغیرہ کے امور پر کام کیا۔ ابتدا میں ہی میں نے محسوس کیا میرے لیے مضامین لکھنے سے آگے بہت کچھ ہے۔ میں نے 2008 سے 2011 تک ویکیمیڈیا جرمنی (WMDE) کے بورڈ میں شمولیت اختیار کی اور 2012 سے 2018 تک ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن بورڈ کی رکن رہی۔

میں فی الحال دوسری بار ویکیمیڈیا جرمنی کی بورڈ ممبر ہوں۔ 2030 کی حکمت عملی کی تجاویز کی ترتیب کے دوران، میں مومنٹ سٹریٹیجی ورکنگ گروپ ایڈوکیسی کی رکن تھی۔ میں اس وقت سے تحریک کی حکمت عملی کی قریب سے پیروی کر رہی ہوں۔

Wikimedia Summit 2019 - Portrait Li-Yun Lin (3).jpg Jamie Li-Yun Lin (Li-Yun Lin) November 2021 – April 2022
  • ویکیمیڈیا تائیوان کی بورڈ ممبر (2016.03 - حال)
  • ویکیپیڈیاایشیائی مہینے کی ڈائریکٹر (2019.09 - حال)
  • چینی مترجم اور مترجم برائے ویکیمیڈیا تحریک (2017.09 - حال)
  • وکیمیڈیا تحریک 2030 کے لیے کمیونٹی ہیلتھ ٹیم کی ممبر (2018.11 - 2019.12)
  • ای۔ایس۔ای۔اے۔پی کانفرنس کی پروگرام کمیٹی کی رکن (2018.08-2018.05)
  • تائیوان ویکی منصوبہ طب کی پروجیکٹ مینیجر (2016.03 - 2019.06)

رابطہ

مومنٹ چارٹر ڈرافٹنگ کمیٹی سے رابطہ کرنے کے لیے اس برقی پتہ کا استعمال کریں: movementcharter(_AT_)wikimedia.org

یہ بھی دیکھیں