تحریک کا نظم و ضبط اور حکمت عملی/مومنٹ چارٹر سفارتی پروگرام/گرانٹ

From Meta, a Wikimedia project coordination wiki
Jump to navigation Jump to search
This page is a translated version of the page Movement Strategy and Governance/Movement Charter Ambassadors Program/grant and the translation is 100% complete.

یہ پیکیج کیا ہے؟

یہ پیکیج مومنٹ چارٹر مباحث میں دلچسپی رکھنے والے افراد اور انجمنوں کے لیے ایک ریورس ہے۔ مزید کمیونیٹی ارکان کو جوڑنے اور شامل کرنے کے واسطے مومنٹ اسٹریٹجی اور گورنینس ٹیم آپ کواس گرانٹ کے لیے درخواست دینی کی ترغیب دیتی ہے۔ اس گرانٹ سے آپ وہ ضروری ریوسرس اور امدادی چیزیں حاصل کرسکتے ہیں جن سے آپ اپنی برادری میں مومنٹ چارٹر سے متعلق آگاہی اور اس میں ان کو شمولیت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے، منصوبے کا صفحہ دیکھیے۔

اس گرانٹ پیکیج کا کون اہل ہے؟

  • یہ پیکیج تحریک کے آرپار مختلف زبانوں کی برادریوں کے افراد اور انجمنوں کے لیے حاضر ہے۔ مومنٹ چارٹر سفیر بننے کے خواہشمند افراد کو درخواست دینے کی تلقین کی جاتی ہے۔
  • کم نماہندگی رکھنے والی برادریوں سے درخواست دہندگان کو ترجیح دی جائے گی۔ایسے رضاکار جنہوں نے پہلے ایم ایس جی ٹیم کے ساتھ کام کیا ہے (مثال کے طور پر، در حصہ الیکشن رضاکار یا بورڈ الیکشن مترجمین نیٹورک) کو درخواست دینے کی ہدایت دی جاتی ہے۔
  • اس پیکیج کو تحریک کی حکمت عملی #4 فیصلہ دینے میں مساوات کی تجویز کو مزید فعال کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ توقع کی جاتی ہے کہ ہدف والی برادری کے واسطےایک گرا نٹ ملے گی۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے فیصلے کیے جائیں گے کہ کوئی اوورلیپ نہ ہو۔

کیا سرگرمیاں انجام دینے کی توقع ہے؟

  • ترجمہ: اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ مومنٹ چارٹر معلومات برادرانہ شمولیت کے واسطے قابلِ رسائی ہیں، ان دستاویزات کا ترجمہ کرنا جن کا ابھی تک ترجمہ نہیں ہوا ہے۔
  • میزبانی کریں: مومنٹ چارٹر اور ان طریقوں سے متعلق برادرانہ مباحث کی میزبانی کرنا جو برادریوں کے کام پر اثر ڈالتے ہیں۔
  • پھیلائیں: اپنی زبان کی کمیونٹی کے اراکین سے آراء، تجاویز جمع کرکے، اور اس کے نتیجے میں ایک رپورٹ لکھ کر،اس کام سے حاصل ہونے والی سیکھ کو عالمی برادری کے ساتھ شیئر کریں۔ وسیع اثرات کے لیے میٹا اور ایم ایس فورم کا استعمال کریں۔

درخواست کیسے دیں؟

مومنٹ چارٹر گرانٹ پروگرام اب بند ہوگیا ہے۔ مونٹ چارٹر کے خطہ زمانی کے حساب سے یہ پروگرام 2023 کے دوسرے کوارٹر میں پھر سے شروع ہوگا۔ دلچسپی رکھنے والے لوگوں کو اپنی برادریوں کی مدد کے لیے سائن اپ کرنے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔

statusمسودہ
Greetings from the year 2030.png
xx.wikipedia.org
یہ موومنٹ چارٹر سفارتی پروگرام کے لیے معیاری تجویز (یا "پیکیج") کی 'بنائی ہوئی مثال ہے۔
targetX ایفلئیٹ
start dateنومبر
start year2022
end dateجنوری
end year2023
budget (local currency)(N/A)
budget (USD)(N/A)
grant typeتنظیم
contact(s)• Example person
join
endorse

وسائل

اس گرانٹ کی مثال میں متعدد مفید وسائل اور دستاویزات بھی شامل ہیں جو مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔

  • مومنٹ چارٹر کا پس منظر (تاریخی تناظر)
  • آن لائن گفتگو کو منظم کرنے کے طریقے کے لیے ایک گائیڈ (سلائیڈز)
  • ہونے والی بات چیت کی حمایت کرنے کے لیے خطے کا ایک سہولت کار
  • ممکنہ طور پر، ایم۔سی۔ڈی۔سی کا ایک رکن گفتگو میں شامل ہوتا ہے۔

منصوبے کا مقصد

مومنٹ اسٹریٹجی کے کن مخصوص اقدامات میں کمیونٹی کے اراکین سب سے زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں؟'

(براہِ کرم یہاں بیان کردہ اقدامات میں سے ایک کا انتخاب کریں، اور وضاحت کریں کہ یہ گرانٹ پیکیج آپ کی برادری میں کیوں اہم ہے؟)

24۔ موومنٹ چارٹر:'' اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ ہماری برادریاں تحریک کے نظم و ضبط کے بارے میں بات چیت میں پوری طرح شامل ہیں۔

منصوبے کا پسِ منظر

'اس منصوبے کے ذریعے آپ کن مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں؟ ان سے آپ کو اپنے تجویز کردہ منصوبے کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

ہماری برادری میں اکثر لوگ مومنٹ چارٹر سے واقف نہیں ہیں۔ اس عدم بیداری کا مطلب یہ ہے کہ وہ لوگ پوری طرح جڑے ہوئے نہیں ہیں۔ یہ منصوبہ لوگوں کو اندرونِ تحریک فیصلہ سازی، اس کے بارے میں مزید جاننے اور ان فیصلوں کا ان پر کیسے اثر ہوتا ہے، پر یکجا ہوکر گفتگو کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ کہ اہم کام جو ہورہے ہیں اس سے بھی آگاہ کرتا ہے۔

آپ اس منصوبے کو کب شروع اور مکمل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟

ہم ایم سی ڈی سی مشاورت کی اگلی دوڑ کے شروع ہونے سے دو ہفتے قبل اس منصوبے کو نافذ کرنے کا اور 30 دن بعد اپنی رپورٹس تیار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

'آپ کے منصوبے کی سرگرمیاں کہاں ہو رہی ہوں گی؟'

  • ہم برادری کو آن بورڈ کرنے کے لیے آن لائن میٹنگز کی میزبانی کریں گے۔ ہم تحریک کی حکمت عملی کے سہولت کاروں اور ایم۔سی۔ڈی۔سی کے اراکین کو ان آن لائن مباحث میں شامل ہونے کی دعوت دیں گے تاکہ لوگوں کو براہ راست مشغول ہونے اور اپنے سوالات کے فوری جوابات حاصل کرنے کا موقع ملے۔
  • ہائبرڈ: ہماری برادری کے کچھ ممبران ان مباحث کے لیے ذاتی طور پر ملنا چاہیں گے، جبکہ دوسرے دور دراز سے شامل ہوں گے۔ مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ مباحث میں پہلی گفتگو سب کے ساتھ ہو۔ ہمارا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہر کوئی واقعی شامل ہو۔
  • ذاتی طور پر (آف لائن)': ہماری برادری کے اراکین ذاتی طور پر ملنے کے لیے دستیاب ہیں۔ لوگ اس طرح بہتر شامل ہوتے ہیں۔

کیا آپ اس منصوبے میں دوسروں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں؟''

(براہِ مہربانی اس بات کی تفصیلات فراہم کریں کہ کس طرح شراکت دار منصوبے کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں)

  1. منتظم: منصوبے کی اہم سرگرمیوں بشمول گرانٹس فنڈز کی وصولی، گرانٹس کی رپورٹ لکھنا، اور دوسرے تعاون کاروں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کا ذمہ دار ہوگا۔
  2. مترجم: برادری کا ایک فرد مومنٹ اسٹریٹیجی کے صفحات کا ہماری زبانوں میں ترجمہ کرنے کا کام انجام دے گا۔
  3. آؤٹ ریچ اور آگہی: برادری سے دوسرا فرد ترجمہ شدہ دستاویزات کو ہماری برادری میں مومنٹ اسٹریٹیجی اور گرانٹس کے نفاذ کو متعارف کرنے کے لیے پھیلائے گا۔

منصوبے کی سرگرمیاں

اس منصوبے کے دوران کون سی مخصوص سرگرمیاں کی جائیں گی؟'

(براہِ مہربانی ان مخصوص سرگرمیوں کی وضاحت کریں جو اس منصوبے کے دوران انجام دی جائیں گی۔)

  • تراجم: مندرجہ ذیل دستاویزات اور صفحات کا ترجمہ کیا جائے گا۔
    • مومنٹ چارٹر معلوماتی صفحات
    • رپورٹ صفحات
    • فارمز/ سروے صفحات
    • مباحث/ تقاریب صفحات
    • اعلانات
  • برادری کی شمولیٹ:
    • آؤٹ ریچ: اگرچہ ہم ترجمے پر کام کر رہے ہیں، ہم برادری تک پہنچنا اور انہیں آنے والی مصروفیات کے بارے میں آگاہ کرنا یقینی بنائیں گے۔
    • ایم۔سی۔ڈی۔سی برادری ورکشاپ: ہم ابتدائی 90 منٹ کی ورکشاپ کی میزبانی کریں گے۔ یہ ورکشاپ ہماری برادری کے ارکان کے ساتھ تحریک کے چارٹر کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے ہوگا۔ ہم اس کی عملی مثالیں شیئر کریں گے کہ مومنٹ چارٹر کے مباحث میں ان کا تعاون کیوں اہم ہے۔
    • ایم۔سی۔ڈی۔سی برادری گفتگو: ہم اپنی برادری کے ممبران کے ساتھ ایک اور 90 منٹ کے گفتگو کے سیشن کی میزبانی کریں گے تاکہ ایک مشترکہ منصوبہ اور نقطہ نظر پر تبادلہ خیال کیا جا سکے کہ ہم مومنٹ چارٹر کے مباحث میں کس طرح شامل ہوں گے۔

'پہلے سے شیئر کردہ فہرست کے علاوہ آپ کواور کون سے آلات درکار ہوں گے؟'

(براہِ مہربانی نوٹ کریں کہ ہو سکتا ہے درخواست کردہ کچھ آلات دستیاب نہ ہوں۔ جہاں یہ آلات دستیاب نہیں ہیں وہاں آپ کو انہیں تیار کرنے کا مشورہ دینے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔)

  • میٹنگز کے لیے زوم لنک۔ ہمارے پاس تمام آلات ہیں جو ہمیں اس منصوبے کے لیے درکار ہوں گے۔

آپ برادریوں کو منصوبے کی پیشرفت اور نتائج کے بارے میں کیسے آگاہ رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟'

(براہ کرم برادری کو آگاہ کرنے کے ذمہ دار افراد کے نام یا صارفی نام شامل کریں)

  • میٹا
  • مومنٹ اسٹریٹجی فورم
  • ڈِف بلاگ پلیٹ فارم
  • دیوان عام
  • ٹیلیگرام گروپ
  • برادری کی معلومات کے لیے دیگر برادرانہ چینلز