2015 کی حکمت عملی/سماجی مشاورت

From Meta, a Wikimedia project coordination wiki
This page is a translated version of the page Strategy/Wikimedia Foundation/2015/Community consultation and the translation is 95% complete.
Outdated translations are marked like this.
منصوبہ کی مشاورت کی روداد

وکی میڈیا تنظیم (WMF) ایک بلا منافع، خیراتی تنظیم ہے جو وکی پیڈیا اور اسکی طرز کے بڑے تعلیمی منصوبوں کی نصرت کرتی ہے۔ ہزاروں وقف شدہ رضا کاروں، حصہ داروں اور قاریوں کے ساتھ کام کرتے ہوئے ہم منصوبوں کو بڑھانے اور ان تک بین الاقوامی رسائی کیلئے مسلسل کوشاں ہیں تاکہ ہم مفت اور کثیر اللسان تعلیمی اندراجات کو دنیا کے ساتھ بانٹ سکیں۔


آپ کے نقطہ نظر فرق پڑتا ہے. ہم WMF کیلئے ایک حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں، اور ہمیں مستقبل کے بارے میں چند ابتدائی خیالات کی ضرورت ہے۔ ہم آپ جیسے لوگوں سے معلومات جمع کر رہے ہیں۔ آپکی مہارت اور نقطہ نظر ہمیں اپنی سوچ کو وسیع کرنے اور ایک مقصد کے حصول میں مدد کرے گا جو ہمارے مشترکہ مقاصد کا حقیقی آئینہ دار ہے۔ ہم آپکی رائے پڑھیں گے تاکہ ہم اپنی ایک حکمت عملی مرتب کر کے مزید تبصروں کے لئے سماج کے ساتھ بانٹ سکیں۔

اگر آپ مزید معلومات چاہتے ہیں تو پس منظر پر نظر ثانی کریں۔ یا [: wmfblog: [2015/02/23/حکمت عملی کی مشاورت / | بلاگ کی یہ ڈاک]] ملاحظہ کریں۔

آپ کیسے حصہ لے سکتے ہیں؟

مہربانی فرما کرذیل کے منظر نامہ کو پڑھیں اور سوالوں کے جواب دیں صفحہ ہائے مباحثہ۔

منظر نامہ

انٹرنیٹ کا ماحول بدل رہا ہے۔اگلے تین سالوں میں ہمیں کم از کم دو اہم بین الاقوامی رحجانات میں اسکا مستحکم اثر متوقع ہے۔

  • 'دنیا قابل رسائی ہو رہی ہے' . رجحانات بتاتے ہیں کہ متحرک آلات عالمی سطح پر زیادہ تر لوگوں کے لئے انٹرنیٹ تک رسائی کا بنیادی (اور اکثر واحد!) ذریعہ بن رہے ہیں۔ ہماری جال گاہوں کو اس کے لئے پوری طرح تیار رہنا چاہیئے۔
  • 'نئے ایک ارب صارفین جو انٹرنیٹ پر آ رہے ہیں' (ایشیا، لاطینی امریکہ اور افریقہ سے کافی تعداد شامل ہے)۔ ممکن ہے کہ ان صارفین کو کسی بھی وکی میڈیا منصوبے کے بارے میں بہت کم یا نہ ہونے کے برابر آگاہی ہو اور جب وہ اس کے بارے میں جانیں تو ان کے پاس شمولیت کیلئے نئ تحریکات ہوں۔

سوالات

  1. آپ موبائل اور نئے ایک ارب صارفین کے علاوہ کون سے نئے رحجانات کی نشاندہی کرنا پسند کریں گے؟
  2. آپ آپنے خیال میں مستقبل کے اہم رجحانات کی بنیاد پر کیا سمجھتے ہیں کہ فروغ پذیر اور صحت مند وکی میڈیا منصوبے کس طرح نظر آئیں گے؟

ہمیں اپنے خیالات سے آگاہ کریں

نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کر کے وکی میڈیا فاؤنڈیشن کے مستقبل کی صورت گری میں مدد کریں۔ اس عمل کے شروع کرنے میں آپ کی مداخل قابل تحسین ہیں۔

براہ مہربانی یاد رہے کہ تمام جوابات عوامی طور پر شائع ہو رہے ہیں اور یہ کہ ان کو یہاں جمع کروا کر آپ انہیں عوام کیلئے جاری کر رہے ہیں، اسلئے کہ ہم انکو تحقیق یا دوسرے مقاصد کیلئے جاری یا استعمال کر سکیں۔براہ مہربانی یہاں نجی اعداد و شمار فراہم نہ کریں۔