User:Johannes Richter (WMDE)/Test/ur
Appearance
کائمن یا کیمن (انگریزی: Caiman) خزندوں کے ایلیگیٹوری ڈی / ڈائی (Alligatoridae) خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ گھڑیال، ناکو اور تمام اقسام کے مگرمچھ اس خاندان میں شامل ہیں۔ یہ وسطی اور جنوبی امریکا کے دریاؤں اور جھیلوں کے کنارے رہتا ہے۔[1.1]
اگرچہ اس کی شکل و صورت بر صغیر کے مگرمچھ سے ملتی ہے تاہم کائمن کے پیٹ کی جلد میں ہڈیوں کی تختیاں سی لگی ہوتی ہیں۔[1.2] مگرمچھ کی اس قسم میں سیاہ کائمن (Melanosuchus niger) سب سے بڑا ہے۔ بعض اوقات اس کی لمبائی 4.5 میٹر [15 فٹ] تک پہنچ جاتی ہے۔ عام کائمن کی لمبائی 2 میٹر [6.6 فٹ] سے کبھی کبھار ہی بڑھتی ہے۔ کائمن نمکین اور تازہ ہر طرح کے پانی میں رہ سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مگرمچھ کی یہ قسم رنگا رنگ ماحولیاتی تنوع میں ملتی ہے۔ اس کی آنکھوں کی درمیانی ہڈی دیگر انواع کے مقابلے میں خاصی ابھری ہوتی ہے۔