User talk:Veritasphere
Add topic
حیدر قریشی صاحب
[edit]اآداب محترم! ابھی گوگل ڈاکس میں کچھ تلاش کر رہا تھا۔ اچانک کہیں سے حیدر قریشی صاحب جو آپ کے ملک کے ہی ادیب کا شیئڑ کردہ لنک جو ان کے مختصر مجموعہ کلام سے متعلق ہے، ملا۔ وہ یہ ہے: https://drive.google.com/file/d/0B_xQnk75odj9bjctZHJOUTRwSkU/view?usp=sharing&resourcekey=0-V9KEtc9nXu9-mJe5hWlukQ
امید کہ آپ کی پسندیدگی کا سبب بنے ڈاکٹر صاحب۔ Dr. Muzammil (talk) 17:06, 17 December 2025 (UTC)
- ان کا آپ کے ذریعے تعارف ہوا۔ بہر حال میرا ملک اور وطن اردو ہے :) — Veritasphere (Talk!) 04:58, 18 December 2025 (UTC)
ژیری کیپکا
[edit]آداب محترم! کچھ عرصہ قبل میں نے اردو ویکیپیڈیا کے ایک چیک جمہوریہ کے صارف ژیری کیپکا پر ایک بلاگ لکھا تھا جس میں ان کی اردو دلچسپی کا تذکرہ کیا تھا۔ اب پتہ چلا کہ وہ اردو ویکی پیڈیا سے کیوں جڑے تھے۔ دیکھیے یہ ربط۔ وہ میڈیا پروپگینڈا پر تحقیق کر رہے تھے جس کے لیے اردو کی وابستگی ضروری تھی۔ Dr. Muzammil (talk) 19:23, 23 December 2025 (UTC)
- یعنی ان کا جڑنا منفی تھا — Veritasphere (Talk!) 20:07, 23 December 2025 (UTC)
- انسان اگر مخلص تھا تو کم از کم یہ تو کہتا کہ وہ اردو دنیا کا ایک تعلیمی مطالعہ کر رہا ہے۔ مگر وہ تو یہ غلط تاثر دینے پر تلے تھے کہ وہ مشرقی لسانیات کا عمیق مطالعہ کرنا چاہتے ہیں۔ نیز ان کا صارفی صفحہ بسم اللہ سے شروع ہوتا ہے، مگر علمی کوشش مذہب کو انتہا پسندی سے جوڑنے کی ہی ہے۔
--Dr. Muzammil (talk) 17:11, 24 December 2025 (UTC)
- کسی مذہب میں انتہا پسندی کی تعلیم ہی نہیں ہے۔ دراصل نفس کے بندے ایک دوسرے کی طرف انتہا پسندی کی نسبت کرتے ہیں تاکہ ان کا مذہب / دھرم یا مسلک یا فرقہ فائق نظر آئے۔ بہر حال فی زمانہ کسی پر اندھ وشواس بھی بیجا ہے۔ — Veritasphere (Talk!) 06:14, 25 December 2025 (UTC)
ویکی پیڈیا ایشیائی مہینہ اور ہندی ویکی پیڈیا کی سیاست
[edit]آداب ڈاکٹر صاحب! اللہ کا شکر ہے کہ میں اردو ویکی پیڈیا کی طرف سے ویکی پیڈیا ایشیائی مہینہ سے جڑا رہا اور ہمارے یہاں ماحول کھرا کھرا رہا۔ اس کے بر عکس آپ ہندی ویکی دیکھ سکتے ہیں جہاں عام مشاہدات پر فیصلے نہیں ہوتے بلکہ اندرونی دائرے کے لوگ یہ طے کرتے ہیں کہ ان کی مرضی کے مطابق کیا ہونا چاہیے۔ ہماری ترمیمی دوڑ کی آدھی میعاد کے منتظمین نے کچھ حرکت دکھائی۔ پھر مقابلہ ختم ہوا اور ہر ویکی کے لوگ نتیجہ جدول میں ڈالنے لگے۔ مگر ہندی کے گروؤں نے اولًا تو خاموشی اختیار کی۔ اب جدول میں اندراج کیا بھی تو صرف ٹی بی ڈی لکھا یعنی فیصلہ شدنی۔ یہ ہے حقیقت اس ویکی کی اپنی عجیب و غریب کار کردگی اور اس کا من موجی پن۔
😏 Dr. Muzammil (talk) 20:36, 8 January 2026 (UTC)
- بعض اوقات نفسانی خواہشات کے زیرِ اثر انسان سے سنگین لغزشیں سرزد ہو جاتی ہیں۔ کم از کم منتظمین کے انتخاب کے وقت غیر معمولی باریک بینی اور احتیاط سے کام لیا جانا چاہیے۔ ہمیں اکثر یہ معلوم ہی نہیں ہوتا کہ ویکیپیڈیا پر کس نوعیت کے افراد کو منتظم منتخب کیا جا رہا ہے۔ بد قسمتی سے اردو ویکیپیڈیا پر بھی اس طرزِ عمل کی مثالیں سامنے آ چکی ہیں۔
- میرا مشورہ یہ ہے کہ اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیا جائے اور اسے باقاعدہ طور پر حل کیا جائے۔ اگرچہ انگریزی ویکیپیڈیا کو نسبتاً معیاری سمجھا جاتا ہے لیکن وہ بھی گدلی سیاست سے مکمل طور پر پاک نہیں۔ وہاں بھی مذہبی اور فرقہ ورانہ گروہ سرگرم ہیں۔ ایک شیعہ گروہ سنی موضوعات کو اپنے مخصوص زاویے سے پیش کرنے کی کوشش کرتا ہے جبکہ ایک متشدد سنی گروہ انھیں اپنی تعبیرِ سُنیت کے مطابق ڈھالنا چاہتا ہے۔ یہی رجحان اردو ویکیپیڈیا پر زیادہ نمایاں ہے تاہم انگریزی ویکیپیڈیا بھی اس سے محفوظ نہیں۔ ویکیپیڈیا کا بنیادی اصول غیر جانب دار نقطۂ نظر (نیوٹرل پوائنٹ آف ویو) ہے لیکن عملاً اس پر پورا نہیں اترا جاتا۔ کوئی مضمون میں ”حضرت“ لکھ رہا ہے، کوئی ”رضی اللہ عنہ“ شامل کر رہا ہے، کوئی ”بھگوان“ اور کوئی ”شری شری“ جیسے القاب استعمال کر رہا ہے۔ ہندی ویکیپیڈیا میں اس کی مثالیں جگہ جگہ دیکھی جا سکتی ہیں۔
- منتظمین کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان امور سے باخبر رہیں اور غیر جانب داری کو یقینی بنائیں۔ اگر انتظامی سطح پر ہی جانب داری در آئے تو پورے منصوبے کی ساکھ متاثر ہوتی ہے اور ویکیپیڈیا پر اسی بنا پر تنقید بھی کی جاتی ہے۔ میں خود ویکیپیڈیا کا اس متعلق ناقد ہوں کیوں کہ اسے آزاد کہنا کس قدر خطرناک ہے۔ آزادی کہیں یا بے جا آزادی۔— Veritasphere (Talk!) 04:21, 10 January 2026 (UTC)
- تازہ ترین مثال صلح حسن کی ملاحظہ کیجیے۔ کیسے اسے سنیت کا چولا کا پہنا دیا گیا تھا پھر اسے ہم نے انگریزی ویکیپیڈیا کے مطابق ڈھال دیا۔ — Veritasphere (Talk!) 04:26, 10 January 2026 (UTC)
- 👍 --Dr. Muzammil (talk) 06:35, 10 January 2026 (UTC)