Wikimedia Foundation elections/2021/2021-08-02/Delay of the 2021 Board of Trustees election/ur
Appearance
ہم آج ۲۰۲۱ وکیمیڈیا تنظیم انتظامی مجلس الیکشن کے حوالے سے آپ تک پہنچ رہے ہیں۔ یہ الیکشن ۴ اگست کو کھلنا تھا۔ سیکیور پول کے ساتھ کچھ تکنیکی مسائل کی وجہ سے، الیکشن دو ہفتوں کی تاخیر سے ہونا چاہیے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہم ۱۸ اگست کو الیکشن شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جو کہ وکی مینیا کے اختتام کے اگلے دن ہے۔
تکنیکی مسائل کے بارے میں معلومات کے لیے، آپ فابریکٹر ٹکٹ دیکھ سکتے ہیں۔
ہمیں اس تاخیر پر واقعی افسوس ہے اور امید ہے کہ ہم ۱۸ اگست کو شیڈول پر واپس آجائیں گے۔ ہم الیکشن کمیٹی اور امیدواروں کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ اگلے مراحل کو ہم آہنگ کیا جا سکے۔ ہم بورڈ الیکشن بحث صفحہ اور ٹیلیگرام چینل کو اپ ڈیٹ کریں گے جیسا کہ ہم مزید جانتے ہیں۔