نسائیت اور لوک ریت، 2022ء

From Meta, a Wikimedia project coordination wiki
This page is a translated version of the page Feminism and Folklore 2022 and the translation is 95% complete.
  • صفحہ اول
  • 2024
  • 2023
  • 2022
  • 2021
  • 2020
  • 2019
  • ویکی کامنز صفحہ اول
Welcome to Feminism and Folklore!


نسائیت اور لوک ریت ایک بین الاقوامی تحریری مسابقہ ہے جو ہر سال فروری اور مارچ کے مہینوں میں ویکی برادریوں کے درمیان میں منعقد ہوتا ہے۔ اس مسابقہ کا مقصد دنیا کے مختلف خطوں میں رائج لوک ریت اور لوک ریت میں خواتین کے کردار کو ویکیپیڈیا پر زیادہ سے زیادہ محفوظ اور شائع کرنا ہے۔ اصلاً یہ منصوبہ ویکی محبوب لوک ریت (WLF) کی فوٹوگرافی مہم کا ایک حصہ ہے جو دنیا بھر کی لوک روایات کو محفوظ کرنے کی خاطر ویکیمیڈیا کامنز کے تحت جاری ہے۔

مقابلے کا بنیادی مقصد دنیا بھر میں مفت دائرۃ المعارف ویکیپیڈیا اور ویکی میڈیا فاؤنڈیشن کے دیگر منصوبوں میں انسانی ثقافتی تنوع پر مضامین جمع کرنا ہے۔ اس سال بھی ہم دنیا بھر کی لوک ثقافت پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، خاص طور پر صنفی فرق کو ختم کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی، کیوں کہ ہم دنیا بھر میں دیگر ملحقہ اداروں اور گروپوں کے ساتھ شراکت کر رہے ہیں۔

2019ء سے، ہم ایک کثیر لسانی ویکیپیڈیا مقابلہ منعقد کر رہے ہیں اور اس منصوبے کو میٹا پر رکھنے کا انتخاب کیا ہے جس سے بین وکی، بین لسانی اور بین پروجیکٹ تعاون کی اجازت دی جائے، تاکہ ہماری عالمی وکی محبت کی تحریک کے حقیقی پہلو کو فروغ دیا جا سکے۔ فراہم کردہ مضامین کا تھیم سے مماثل ہونا ضروری ہے، جس کا مطلب ہے کہ زیادہ تر صارفین تھیم کے قریب متعدد متعلقہ مضامین تلاش کر سکیں گے، چاہے تہوار، رقص، کھانا، لباس یا روزمرہ کی زندگی کے معمولات اس علاقے کی لوک ثقافت پر زور دیتے ہوں۔ آپ ہماری ورکنگ لسٹ میں سے کسی مضمون کا انتخاب کرنے کے لیے آزاد ہیں، یا اپنا کوئی موضوع اٹھا سکتے ہیں بشرطیکہ یہ مرکزی تھیم سے متعلق ہو اور صنفی فرق کو ختم کرنے پر توجہ مرکوز کر رہا ہو۔ غیر محسوس ثقافتی ورثے کے مختلف گروہوں کے لیے مختلف معنی ہوتے ہیں اس لیے یہ مواد کو بڑھانے پر غور کرتا ہے، بین الثقافتی مکالمے میں مدد کرتا ہے، اور زندگی کے دیگر طریقوں کے لیے باہمی احترام کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ یہ صارفین کے استعمال کے لیے ثقافتی تنوع کا علم بھی لاتا ہے۔

موضوع

اس سال نسائیت اور لوک ریت ویکیپیڈیا پر لوک ثقافت کے موضوع کے ساتھ ویکی محبوب لوک روایات برائے صنفی مساوات کے ساتھ لیگ میں اس منصوبہ کے لیے حقوق نسواں، خواتین کی سوانح حیات اور صنف پر مبنی موضوعات کو ترجیح دی جائے گی۔ جنسی تفریق کو ختم کرنے پر توجہ دی جائے گی۔

لوک ریت - میں دنیا بھر کی لوک تہوار، لوک رقص، لوک موسیقی، لوک سرگرمیاں، لوک کھیل، لوک پکوان، لوک ملبوسات، لوک کہانیاں، لوک ڈرامے، لوک فنون، لوک مذہب، لوک داستانیں وغیرہ شامل ہیں۔

لوک ریت میں خواتین میں خواتین بھی شامل ہیں؛ لیکن یہ صرف انھیں تک محدود نہیں ہے، بل کہ لوک داستانوں میں موجود خواتین، عجیب و غریب شخصیات، لوک ثقافت (لوک فنکار، لوک رقاص، لوک گلوکار، لوک موسیقار، لوک کھیل کے کھلاڑی، افسانوی کہانیوں میں موجود خواتین، لوک داستانوں میں موجود جنگجو خواتین، چڑیلیں اون ان کا شکار، لوک کہانیاں اور بہت کچھ) بھی شامل ہیں۔

خط وقت

مسابقہ کا دورانیہ یکم فروری 2022ء سے 31 مارچ 2022ء رات 11 بج کر 59 منٹ تک محیط ہوگا۔

اصوال و ضوابط

  1. مضامین میں کم از کم 4000 بائٹس اور 350 الفاظ ہوں۔
  2. مشینی ترجمہ نہیں ہونا چاہیے۔ (مشینی ترجمہ 48 گھنٹوں کے اندر درست نہ کیے جانے پر حذف کر دیا جاتا ہے)۔
  3. مضمون کو 1 فروری 2022ء اور 31 مارچ 2022ء کے درمیان میں تخلیق کیا جانا چاہیے۔
  4. مضامین لوک ریت/ثقافت اور نسائیت کے خیال/موضوع پر مبنی ہوں۔
  5. قانون نقل و اشاعت کی خلاف ورزی نہ ہو اور مضمون میں ویکیپیڈیا کی حکمت عملیوں کے مطابق مناسب حوالہ جات ہوں۔
  6. بہتر ہے کہ فاونٹین پر مضامین جمع کیے جائیں۔ علاوہ بریں ڈیش بورڈ کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔

یادہانی: اردو ویکیپیڈیا اس سال صرف نئے صفحات ہی شامل کیے جا سکتے ہیں، توسیع شدہ مضامین کی اجازت اس منصوبے کے لیے نہیں ہے۔

انعامات

بین الاقوامی شرکائے مسابقہ کے انعامات (بلحاظ تعداد مضامین):

  • پہلا انعام: 300 امریکی ڈالر
  • دوسرا انعام: 200 امریکی ڈالر
  • تیسرا انعام: 100 امریکی ڈالر
  • 10 تشجیعی انعام: 10 امریکی ڈالر
  • There will also be local prizes for most created articles on each local Wiki project. More information on the project page

اعلان منجانب انتظامیہ

براہ مہربانی جیوری کا کام مکمل کریں اور 15 اپریل تک نتائج کا اعلان کر دیں؛ ورنہ آپ کی برادری انعامات حاصل کرنے کے لیے نااہل ہو جائے گی۔