Jump to content

User talk:Veritasphere

Add topic
From Meta, a Wikimedia project coordination wiki
(Redirected from User talk:Hammad)
Latest comment: 3 days ago by Yethrosh in topic چیک یوزر کی درخواست

چیک یوزر کی درخواست

[edit]

آداب محترم

کچھ وقت پہلے اردو ویکی پیڈیا کے ایک نووارد صارف آلویز وائلڈ کو آپ کی اور صارف عرشی کی ترامیم میں یکسانیت دکھی اور اس وجہ سے اولًا پورے معاملے کا ذکر دیوان عام میں شروع کیا پھر اسی کے حوالے سے میٹا پر چیک یوزر درخواست دی گئی۔ اس پر میرا خیال میں نے ظاہر کیا کہ ایک نووارد صارف کا دیگر صارفین کی ترامیم کا جائزہ لینا اور محض 28 ترامیم کے بعد چیک یوزر کروانا خود کسی کہنہ مشق صارف کے جرابی کھاتے ہونے کا اشارہ کرتا ہے۔ اس وجہ سے معاملے کو اس قدر سنگین تصور نہیں کرنا چاہیے جیسا کہ ظاہر کیا گیا ہے یا تصویر کا رخ کچھ ہے اور پیش کچھ اور کیا گیا ہے۔ اس ریمارک کے بعد مضیف سوٹیالے نے بحت کو بند کر دیا اور معاملہ ختم ہو گیا۔ Dr. Muzammil (talk) 05:43, 5 June 2026 (UTC)Reply

@Hindustanilanguage تعجب کی بات ہے۔ اس کا لنک مل سکتا ہے جنھوں نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا؟ — Veritasphere (Talk!) 05:46, 5 June 2026 (UTC)Reply
@Hindustanilanguage آلویز وائلڈ کون ہیں؟ لنک دے سکتے ہیں؟ — Veritasphere (Talk!) 05:48, 5 June 2026 (UTC)Reply
لنک --Dr. Muzammil (talk) 05:52, 5 June 2026 (UTC)Reply
آگاہی کے لیے شکریہ مزمل صاحب۔ میں آج کل ویکیپیڈیا پر کم متحرک ہوں۔ لیکن یہ کھاتہ خود کسی کا کٹھ پتلی کھاتہ ہوسکتا ہے احتمال ہے کہ اصل کھاتے کو ماضی میں مسدود کردیا گیا تھا اور وہ دوسرے کھاتے سے آئے ہوں۔ ایسا بہت بار ہوتا ہوا ہے۔ — Veritasphere (Talk!) 06:14, 5 June 2026 (UTC)Reply
@Hindustanilanguage and Yethrosh: میں نے ویکیپیڈیا کو اپنی زندگی کے کئی قیمتی سال دیے، بے شمار مضامین لکھے، تراجم کیے اور اس منصوبے کی بہتری کے لیے اپنی استطاعت کے مطابق خدمت انجام دی۔ افسوس کہ آخرکار مجھے اپنی محنت اور اخلاص کے بدلے ایسے الزامات کا سامنا کرنا پڑا جن کی بنیاد محض گمان پر رکھی گئی۔ ایک ایسے کھاتے کو میرے ساتھ جوڑا گیا جو 2013ء سے موجود ہے حالاں کہ اس کی تاریخ خود اس الزام کی کمزوری کو واضح کرتی ہے۔
میں کسی سے شکوہ یا بحث نہیں کرنا چاہتا لیکن اتنا ضرور کہوں گا کہ رضاکارانہ منصوبوں کی اصل طاقت باہمی اعتماد اور حسن ظن میں ہوتی ہے۔ جب برسوں کی محنت کو نظر انداز کر کے بغیر مضبوط ثبوت کے الزامات عائد کیے جائیں تو دل ٹوٹ جاتا ہے۔
اسی لیے میں فی الحال ویکیپیڈیا سے سبکدوش ہو رہا ہوں۔ میں ان تمام ساتھیوں کا شکر گزار ہوں جنھوں نے میرے ساتھ تعاون کیا اور میری کاوشوں کو سراہا۔ میری دعا ہے کہ یہ پراجیکٹ اردو کی خدمت کرتا رہے اور یہاں اختلاف کے باوجود انصاف اور احترام کی روایت قائم رہے۔
والسلام۔ — Veritasphere (Talk!) 19:19, 5 June 2026 (UTC)Reply
سبک دوشی اس مسئلہ کا حل نہیں ہے۔ Yethrosh (talk) 04:41, 8 June 2026 (UTC)Reply
Aadaab! I've given my laptop for repair. Will revert with the reply once I get it back.--Dr. Muzammil (talk) 00:38, 6 June 2026 (UTC)Reply
@Hindustanilanguage طاہر ایم قیو صاحب کی حاکمانہ زبان اور دیگر صارفین کو ہراسان کرنے پر قلم اٹھانا بہت ضروری ہے جیسے کسی زمانے میں سمرقندی صاحب اور اردو ٹیکسٹ حاکم بنے ہوئے تھے پھر ان کا زوال آ گیا۔ انسان کو اتنے بے باک دعوے بھی نہیں کرنے چاہییں کہ اگر وہ غلط ثابت ہو جائیں تو شرمندگی اٹھانی پڑے۔ یہاں آپ دیکھ سکتے ہیں۔ کئی مقام پر طاہر محمود صاحب بار بار مجھے آپ سے جوڑتے رہتے ہیں ایک جگہ انھوں نے یہ تک کہا تھا کہ مزمل صاحب کو فلان مسابقت کا ناظم نہیں بنایا تو آپ فلاں علاں۔۔ مجھے تو ان کی بات بھی بھول گئی مگر سخت لہجہ دماغ میں نقش ہوگیا۔ مجھے یہ تبصرہ اب مل نہیں رہا ہے مگر کوشش کروں تو مل بھی جائے گا۔ — Veritasphere (Talk!) 18:03, 7 June 2026 (UTC)Reply
@Aafi صاحب نے گروہ بندی کی بات درست کہی۔ مگر مجھے مزمل صاحب کے ساتھ بار بار جوڑنے والا شخص کون سی اتحاد یا جتھہ بندی کی بات کر رہا ہے؟ — Veritasphere (Talk!) 18:04, 7 June 2026 (UTC)Reply
@Hindustanilanguage صاحب
مجھے وہ کلام اور تبصرہ مل گیا:
https://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=%D8%AA%D8%A8%D8%A7%D8%AF%D9%84%DB%82_%D8%AE%DB%8C%D8%A7%D9%84_%D8%B5%D8%A7%D8%B1%D9%81:Hindustanilanguage&diff=prev&oldid=9728907&mobileaction=toggle_view_desktop⁠
اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طاہر صاحب کیسے ہاتھ دھو کر پیچھے پڑ گئے تھے اور آپ کو اور ہمیں ملا کر گروہ بندی کر رہے تھے اور ویکیپیڈیا صارفین میں جتھہ بندی اور فساد کی کوشش کر رہے تھے۔ وہ واضح طور پر لکھتے ہیں "ویسے آپ وہی ہیں جنہوں نے رمضان کے مقابلے اس لیے شراکت کرنا بند کر دی تھی کہ مزمل صاحب کو انتظامیہ میں شامل نہیں کیا جا رہا۔" یہ ان کا سفید جھوٹ تھا جس کا جواب ہم نے دیا ہے۔ یہ ایسے ہی defamatory حرکتیں کرتے رہے ہیں۔ — Veritasphere (Talk!) 18:15, 7 June 2026 (UTC)Reply
😞 Dr. Muzammil (talk) 18:25, 7 June 2026 (UTC)Reply