Jump to content

ویکی کانفرنس انڈیا 2023

From Meta, a Wikimedia project coordination wiki
This page is a translated version of the page WikiConference India 2023 and the translation is 64% complete.
Outdated translations are marked like this.

28 – 30 اپریل، 2023
حیدر آباد، انڈیا


مرکزی صفحہ وظائف کانفرنس سے قبل پروگرام شامل ہوں ٹیم دوستانی اسپیس حکمت عملی اکثر پوچھے گئے سوالات

ویکی کانفرنس انڈیا 2023 ایک قومی سطح کی کانفرنس ہے جو ہندستانی زبان کے ویکیمیڈیا منصوبوں اور ہندوستان اور چند جنوبی ایشیائی خطوں میں تحریک سے متعلق دیگر پہلوؤں میں دلچسپی رکھنے والے صارفین اور شراکت داروں کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔ یہ یکجا ہونے، جڑنے، اور کہانیاں، سیکھ، بہترین طریقے اور درپیش مسائل شیئر کرنے کے ساتھ علاقائی طور پر مستقبل کے لیے حکمت عملی پر بحث کرنے کی جگہ مہیا کرتی ہے۔ یہ کانفرنس حیدرآباد میں 28 سے 30 اپریل تک منعقد ہوگی۔

ڈبلیو۔سی۔آئی 2023 کا تھیم

ویکی کانفرنس انڈیا کی اس تکرار کا تھیم بانڈز کو مضبوط کرنا ہے۔ یہ کانفرنس چند جنوبی ایشیائی خطوں میں برادری کے اراکین کے لیے دوبارہ جڑنے، اپنے خیالات یا تجربات کو ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرنے اور اپنی برادریوں کی ترقی کے لیے تعاون کرنے کا ایک موقع ہوگی۔

پس منظر اور مقصد

ویکی کانفرنس انڈیا سب سے پہلے 2011 میں ممبئی میں اور پھر پھر 2016 چندی گڑھ میں منعقد کی گئی۔ اگرچہ تیسری کانفرنس 2020 میں ہونے کا منصوبہ بنایا گیا تھا لیکن اسے کووِڈ-19 وبائی امراض کی وجہ سے منسوخ کرنا پڑا۔

2023 کی کانفرنس کا مقصد برادرانہ روابط کو بہتر بنانے علم و تجربے کے تبادلہ کے لیے ہندوستان بھر میں ویکیمیڈیا برادری کے اراکین کو اور جنوبی ایشیا کے خطے سے دیگر ہندوستانی برادریوں کو جمع کرنا ہے۔ ویکی کانفرنس انڈیا 2023 کے وسیع مقاصد یہ ہیں:

  • خطے میں ویکیمیڈیا صارفین، منصوبوں، برادریوں، ملحقہ اداروں اور شراکت داروں کے درمیان تعاون کو فروغ و ترقی دینا، مضبوط کرنا اور اس کی حمایت کرنا۔
  • شرکاء کے درمیان علم، تجربے اور بہترین طریقوں کو بانٹنے میں مدد کرنے اور اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے، مستقل مسائل پر بحث کرنے اور ایک دوسرے کے کام کی قدر کرنے کے لیے ایک جگہ فراہم کرنا۔
  • تجربہ کار ویکیمیڈینز، قائم برادریوں اور ملحقہ اداروں کے ساتھ منسلک کرکے چھوٹی برادریوں کی ترقی میں مدد کرنا۔
  • مسقبل میں استعمال کے واسطے مختلف سرگرمیوں سے حاصل شدہ سیکھ کی دستاویز بنانے کے لیے، جس میں پچھلے چار سالوں میں برادری کے مختلف اراکین کے منصوبے، مہمات، واقعات وغیرہ شامل ہیں۔
  • اگلے چند سالوں کے لیے حکمت عملی بنانے کے لیے، کہ کس طرح ہم مل کر ہندوستان میں تحریک کو تشکیل دے سکتے ہیں اور بڑے پیمانے پر جنوبی ایشیا کے خطے کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔

خط زمانی

  • کانفرنس میں شرکت کے لیے سیشنز اور وظایف کی درخواستوں کی کال 11 نومبر 2022، 00:00 IST کو کھلے گی۔
  • اپنے سیشن اور وظایف کی درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 نومبر 2022، 23:59 IST سے 14 دسمبر 2022، 23:59 IST تک بڑھا دی گئی ہے۔
  • وظائف کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، براہ کرم شمولیت کے ٹیب پر جائیں۔
  • اپنی سیشن کی تجویز جمع کرانے کے لیے، براہ کرم سیشن سبمشنز ٹیب کو دیکھیں۔

تقریب کی تاریخ اور مقام

  • مقام: حیدر آباد، تیلنگانہ
  • تاریخ: 28‒30 اپریل 2023