موومنٹ چارٹر/مواد/مراکز

From Meta, a Wikimedia project coordination wiki
This page is a translated version of the page Movement Charter/Content/Hubs and the translation is 100% complete.

تعریف اور مقصد

علاقائی اور موضوعاتی مراکز باہمی تعاون کے لیے ڈھانچے ہیں۔ وہ موجودہ اور مستقبل کی ویکیمیڈیا انجمنوں کو بااختیار بناتے ہیں کہ وہ اپنی مختلف ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنے فیصلے خود کرنے اور نافذ کرنے کی صلاحیت اور وسائل رکھتے ہیں۔ مراکز، مرکزوں کے اراکین اور وکیمیڈیا تحریک کے اندر موجود دیگر افراد کے لیے ایک باہمی تعاون کا ڈھانچہ تشکیل دیتے ہیں تاکہ سیکھنے، علم کو بانٹنے، بہترین طریقوں کو تیار کرنے، اور مرکز کے دیگر اراکین اور انجمنوں کو رہنمائی اور مدد فراہم کریں۔

مراز پوری تحریک کے لیے پائیداری، لچک، اور ترقی کو یقینی بنانے کا ایک ذریعہ ہیں۔ علاقائی مرکز سرگرمیوں، آلات اور معلومات کے نفاذ کی اجازت دیتے ہیں۔ علاقائی مرکز ویکیمیڈیا صارفین کے گروپوں کو بااختیار بناتے ہیں کہ وہ تعاون اور ہم آہنگی کریں، مثال کے طور پر لچک، اور پوری تحریک کے لیے ترقی۔ علاقائی مرکز ویکیمیڈیا صارفین کی جماعتوں کو بااختیار بناتے ہیں کہ وہ تعاون اور ہم آہنگی کریں، مثال کے طور پر صلاحیت کی تعمیر اور علم کی منتقلی۔ موضوعاتی مرکز اس تحریک میں مہارت اور کام کی اجازت دیتے ہیں، جہاں مشترکہ مقاصد مربوط حل سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ مرکز نئے ہم مرتبہ رابطوں اور ڈھانچوں اور موجودہ رابطوں کو مضبوط بنانے کے مواقع پیدا کرتے ہیں۔

مراکز، ویکیمیڈیا تحریک کی اقدار اور اصولوں کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم ذریعہ ہیں جیسے کہ ماتحتی، مساوات اور صلاحیت کی تعمیر۔

خاکہ اور حاکمہ کا طریقہ کار

ویکیمیڈیا سے وابستہ کم از کم دو افراد بانی ممبر کے طور پر مرکز کا آغاز کر سکتے ہیں۔

فیصلہ ساز اور مرکز کے اندر جوابدہ افراد اس کی عاملہ کمیٹی یا اس کے مساوی ہیں، جیسا کہ مرکز کی فیصلہ سازی کے مسودہ یا قوانین میں بیان کیا گیا ہے۔

مرکز کو صرف ان دو مقصودوں کے ساتھ منظم کیا جاتا ہے:

  • علاقائی (جغرافیائی) مقصد۔
    • فرضی رکنیت کی مثال: ایلویش براعظم سے وکی میڈیا سے وابستہ افراد۔
  • موضوعاتی/موضوع کے مقصد سے، بشمول لسانی موضوع والے مرکز
    • فرضی رکنیت کی مثالیں: ویکیمیڈیا سے وابستہ افراد جن کا کام ایلویش زبان پر مرکوز ہے۔ ویکیمیڈیا سے وابستہ افراد، ویکی منصوبہ اور دیگر بیرونی تنظیمیں جو پھولوں سے متعلق مواد تیار کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

مراکز، موضوعاتی ویکیمیڈیا صارف جماعتوں یا موضوعاتی ویکیمیڈیا انجمنوں سے الگ ہیں جن کا مقصد مرکز کے اراکین کے لیے باہمی تعاون کا ڈھانچہ بننا ہے۔

مرکز کا قیام ان دو طریقوں میں سے کسی ایک میں کرنا ضروری ہے:

  • ایک رجسٹرڈ غیر منافع بخش تنظیم یا اس کے مقامی مساوی کے طور پر
  • جو ایک تسلیم شدہ غیر منافع بخش تنظیم یا اس کے مساوی مقامی قابل اطلاق قوانین کے تحت تسلیم شدہ، کے ذریعہ میزبانی کیا گیا ہو۔

یہ مرکز میزبان مالی کفیل کے طور پر کام کرے گا، اگر حب خود قانونی طور پر منظور غیر منفعتی یا اس کے مقامی مساوی نہیں ہے۔ اس کے پاس ایسے ڈھانچے ہونے چاہئیں جو مرکز کے مشن کو آگے بڑھانے اور تمام قابل اطلاق قوانین کی تعمیل میں وسائل کی مناسب تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے مرکز کے ساتھ اشتراک کرنے کے لیے تیار ہوں۔

  • میزبان مرکز عام طور پر ویکیمیڈیا ابواب یا دیگر قانونی طور پر منظور ویکیمیڈیا سے ملحق ہو گا، لیکن بعض صورتوں میں یہ ایک بیرونی تنظیم ہو سکتا ہے۔
  • میزبان مرکز کو عالمی کونسل اور ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کی طرف سے مشترکہ طور پر طے شدہ ضروریات کو پورا کرنا چاہیے۔
  • میزبان مرکز ایک سے زیادہ مرکز کے لیے میزبان نہیں ہو سکتا۔

مراکز کو اپنی شناخت اور اختیار عالمی کونسل کی طرف سے مقرر کردہ کمیٹی سے حاصل ہوتا ہے، جس کی عالمی کونسل سے حتمی منظوری لی جاتی ہے۔ مراکز عالمی کونسل کے سامنے جوابدہ ہیں۔

مراکز سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ موومنٹ چارٹر کی تمہید کے مطابق تنوع، شمولیت، جوابدہی، اور مساوات کو نمونہ بنائیں گے۔

رکنیت اور تشکیل

  • وکیمیڈیا مرکز بننے کے لیے ایک مرکز کو کم از کم دو (2) ویکیمیڈیا سے وابستہ افراد کا بانی اراکین کے طور پر ہونا ضروری ہے۔ جن ویکیڈیا سے وابستہ افراد نے پچھلے دو (2) سالوں میں اپنی نوعیتکی انجمن کے لیے تمام معیاری تقاضے پورے کیے ہوں۔
  • وکیمیڈیا سے وابستہ افراد ایک سے زیادہ مرکز کے ممبر ہو سکتے ہیں: ایک مرکز کے ممبران مراکز کی فیصلہ سازی کے نمونے کے مطابق فیصلہ سازی میں تعاون کرتے ہیں، اور باہمی تعاون کی سطح کی ضمانت دیتے ہیں۔

انجمن کا سوال: کیا اس بات کی کوئی حد ہونی چاہیے کہ ایک تنظیم کتنے مراکز میں شامل ہو سکتی ہے؟ (براہ کرم اپنے جواب کی وضاحت کریں۔)

  • فردواحد کسی مرکز کا رکن نہیں بن سکتا، لیکن مرکز سے تعاون حاصل کر سکتا ہے۔

مرکز کو اپنی فیصلہ سازی اور رکنیت کے ماڈل کا تعین کرنا چاہیے، اور مرکز کے لیے جوابدہی تفویض کرنی چاہیے۔ ان مراکز کے لیے جنہوں نے قانونی ادارے بننے کا انتخاب کیا ہے، ان کے ذیلی قوانین کے مطابق فیصلے کیے جائیں گے۔

ذمہ داریاں

علاقائی اور موضوعاتی مرکز بنیادی طور پر اپنے علاقے یا موضوع کے اندر ہم آہنگی اور تعاون پر مرکوز ہیں۔ مراکز موجودہ اور مستقبل کی انجمنوں کو بااختیار بناتے ہیں کہ وہ اپنی مختلف ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنے فیصلے خود کرنے اور ان پر عمل درآمد کرنے کی صلاحیت اور وسائل رکھتے ہیں۔ اس لیے ایک مرکز کو اپنی مہارت کے شعبے میں علم کی اعلیٰ سطح کو تیار کرنے اور اسے برقرار رکھنے کی ضرورت ہے، اور اسے وکیمیڈیا موومنٹ کے مشن سے منسلک کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔

یہ زمرہ ایک مرکز کی مختلف سطحوں پر تجویز کردہ رہنما خطوط کا خاکہ پیش کرتا ہے۔ یہ سطحیں ہیں:

  • لازمی ہے - رہنما خطوط جن پر ہر مرکز کو عمل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ احتساب، شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے اور صحیح معنوں میں ایک تحریک کی حکمت عملی کا منصوبہ ہو؛
  • چاہیے - منصوبوں کو مزید پائیدار، اثر انگیز اور ان کو بہتر بنانے کے لیے قابل عمل رہنما خطوط؛
  • ممکن - رہنما خطوط خود اس منصوبے سے سختی سے متعلق نہیں ہیں پھر بھی انہیں مجموعی منظر نامے میں بہتر پیرایہ میں لانے میں مدد کرتے ہیں۔

ضروری

مرکزوں کے ٹھوس دائرہ کار اور فعالیت کا فیصلہ انجمنیں اور تنظیمیں ان کے سیاق و سباق اور ضروریات کی بنیاد پر کریں گی۔ تاہم مرکز کا ذیل میں سے ایک یا زیادہ علاقوں سے واضح طور پر بیان کردہ مقصد ہونا چاہیے:

  • حمایتی گروہ
    • خدمات کی فراہمی، جیسے انسانی وسائل کو مربوط کرنا؛ اراکین کی ضروریات کا جائزہ لینا؛ اراکین کے لئے ترقی کے جائزے کا انعقاد
    • صلاحیت کی ترقی، جیسے کہ نئ جماعتوں کی تخلیق کے ساتھ ساتھ ان کی نشوونما اور ترقی کو فروغ دینا؛ تربیت اور قیادت کی ترقی کے مواقع فراہم کرنا
    • علم کی تعمیم، جیسے کہ دوسرے مرکز کے اراکین کو مہارت اور مشورہ فراہم کرنا
    • ذرائع کی فراہمی، جیسے مالی کفالت فراہم کرنا اور چندہ جمع کرنا یا مالی مہارت فراہم کرنا
  • معاون گروہ
    • نیٹ ورکنگ اور مواصلات کے مواقع کے متعلق علاقائی ہم آہنگی
    • نیٹ ورکنگ اور مواصلات کے مواقع کے متعلق موضوعاتی ہم آہنگی

چاہیے

نئے مرکز کی منظوری سے پہلے، ممکنہ مرکز کے اراکین کو ایک تجزیہ تیار کرنا چاہیے جو یہ ظاہر کرے کہ ایک مرکز تحریک کو اضافی قدر فراہم کرے گا۔ اس کا مطلب کارکردگی کے لحاظ سے بہتر ہو سکتا ہے، لیکن یہ بھی کہ یہ دوسروں کو اپنی آواز کو بڑھانے اور نئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں کس طرح مدد کرتا ہے۔ حکمت عملی اور مواصلات کا ایک نمونہ ڈیزائن کرنا ضروری ہے جس میں وابستہ افراد اور انجمنیں شامل ہوں، اور ان سے باقاعدگی سے مشورہ کریں۔

مراکز کو دیگر ویکیمیڈیا تنظیموں کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے، بشمول دیگر مراکز کے، غیر رسمی گروہ، اور ایسے افراد جو ان سے مشورہ چاہتے ہیں یا ان کی مدد طلب کرتے ہیں۔ ان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ دوسرے مراکز اور تحریکی تنظیموں کی متعلقہ سرگرمیوں سے باخبر رہیں، تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ ان کے مشترکہ مفادات یا مقاصد کہاں ہیں (مثال: کامیابی کے ساتھ نئ انجمن کو کیسے تیار کیا جائے، ایڈیٹنگ جلسہ کو کیسے منظم کیا جائے)۔

یہ ڈھانچے موومنٹ چارٹر کے مطابق فیصلہ سازی میں تنوع، شمولیت، جوابدہی اور مساوات کے معیارات پر کام کریں گے۔

ممکن ہے

اختیاری طور پر، ایک مرکز اپنے آپ کو اضافی مجلس کو ہم آہنگ کرنے کے لیے بھی منظم کر سکتا ہے، جیسے تقریبات اور کانفرنسوں کا انعقاد، چندہ جمع کرنا اور فنڈز کی تقسیم کے لیے سرگرمیاں شروع کرنا، بیرونی شراکت داروں کے ساتھ نیٹ ورکنگ اور قانونی اداروں کے ساتھ وکالت کی سرگرمیاں شروع کرنا۔

مراکز، عالمی کونسل اور ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن دونوں کے ساتھ ایک براہ راست مواصلاتی کڑی کے طور پر کام کرتے ہیں تاکہ عالمی ویکیمیڈیا موومنٹ کے فائدے کے لیے حکمت عملی اور دیگر مشاورت اور رائے میں ان کی متعلقہ انجمنوں کو شامل کیا جا سکے۔

چندہ جمع کرنا اور اس کی تقسیم

چندہ جمع کرنا
  • مراکز کو ڈبلیو ایم ایف اور ملحقہ فنڈ جمع کرنے والے پروگراموں کے ساتھ مل کر فنڈ اکٹھا کرنے کی اجازت ہے۔
    • علاقائی مرکز مقامی طور پر چندہ اکٹھا کر سکتے ہیں۔
    • موضوعاتی مرکز گرانٹس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں یا وصول کر سکتے ہیں، اور وہ اپنی گرانٹس (مالیاتی کفالت) کے انتظام میں دوسروں کی مدد کر سکتے ہیں۔
فنڈ کی تقسیم
  • مرکز اپنے ممبران کو فنڈ مہیا کرا سکتے ہیں۔
  • فنڈز کی تقسیم میں شامل مرکزوں کو وسائل کی تقسیم کا شفاف عمل ہونا چاہیے۔
  • فنڈز کی تقسیم میں شامل مرکزوں کو علاقائی فنڈ کمیٹیوں کے ساتھ ہم آہنگی ہونے کی ضرورت ہے۔
  • غیر منفعتی تنظیموں یا ان کے مقامی مساوی تنظیموں کے طور پر، مرکز اور میزبانوں مرکزوں کو مرکز کے مشن کو آگے بڑھانے اور تمام قابل اطلاق قوانین کی تعمیل میں مرکز کے اراکین کو فنڈز مختص کرنے چاہئیں۔

حفاظتی تدابیر

منظوری اور غیر منظوری

  • عالمی کونسل علاقائی یا موضوعاتی مفادات سے ٹکرانے والے مرکزوں کے گرد ایک عمل قائم کرے گی، اور حفاظتی اقدامات کا فیصلہ کرے گی۔
  • ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن، عالمی کونسل یا پہلے سے موجود مرکز، کوئی مرکز قائم نہیں کر سکتے یا میزبان مرکز کے طور پر کام نہیں کر سکتے۔

حفاظت

  • مرکزوں کو اپنی رکنیت کے اندر عالمی ضابطئہ اخلاق (یو سی او سی) کا اطلاق کرنا چاہیے۔ جہاں ضرورت ہو، مقامی سیاق و سباق کی عکاسی کرنے کے لیے یو سی او سی کو بڑھایا جا سکتا ہے۔
  • مرکز اپنے دائرہ کار اور رکنیت کے اندر تنازعات کے حل کی حمایت کرتے ہیں۔ عالمی کونسل تمام ملحقہ اداروں بشمول مرکزوں کے، تنازعات کے حل کرنے میں مدد کے لیے ایک ادارہ قائم کرے گی۔

مفادات میں تضاد

  • عالمی کونسل مفادات کے تصادم کی پالیسی تیار کرے گی جو تمام مرکزوں (علاقائی اور موضوعاتی) پر لاگو ہوتی ہے۔
  • مرکz اور میزبان مرکز، گرانٹ کی درخواست کے عمل میں مالی کفیل یا معاونت (مسودہ تیار کرنے، درخواست دینے وغیرہ میں مدد) کے طور پر کام نہیں کر سکتے ہیں جب کہ وہ پہلے سے ہی ایک مختلف صلاحیت میں ایک ہی عمل میں شامل ہوں (مثال کے طور پر، فنڈز کی تقسیم)۔
  • مرکزوں کے پاس عالمی کونسل کی نشستوں کے لیے ووٹنگ کا حق نہیں ہے کیونکہ ان کے ملحقہ اراکین کو براہ راست ووٹنگ کا حق حاصل ہے۔

دوسرے اداروں سے تعلق

افراد

باہمی تعاون کے ڈھانچے کے مطابق، مرکز کے دائرہ کار کے سلسلے میں درخواستوں کے ساتھ تحریک میں سبھی کی مدد کے لیے مرکز کھلے رہیں گے۔ اس کا مطلب ہے کہ افراد کسی مرکز کے رکن نہیں ہو سکتے، لیکن وہ مرکزوں کی سرگرمیوں سے مدد اور فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔

ملحقہ تنظیمیں

ملحقہ تنظیمیں میزبان مرکز بن سکتے ہیں جب وہ قانونی طور پر رجسٹرڈ ملحقہ ہوں۔ اراکین، مرکز کی سرگرمیوں کو ترجیح دینے میں مدد کرتے ہیں اور سبھی باہمی تعاون میں فعال طور پر مشغول ہوتے ہیں۔

ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن

مرکز، وکیمیڈیا فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر کام کر سکتے ہیں۔ مثالوں میں شامل ہیں: چندہ جمع کرنا اور فنڈ کی تقسیم کے بارے میں ہم آہنگی تاکہ قابل اطلاق چندہ جمع کرنے کے قوانین کی تعمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔ رضاکار اور عملے کی حفاظت؛ عالمی وکالت؛ اور مہارت اور صلاحیت کی تعمیر.

عالمی کونسل

مرکز عالمی کونسل کے سامنے جوابدہ ہیں۔ عالمی کونسل کو عام ڈھانچے اور اصولوں پر فیصلہ کرنا ہے جو اس چارٹر سے باہر لاگو ہوتے ہیں، اور عالمی کونسل کی ایک کمیٹی تسلیم اور غیر تسلیم شدہ کا تعین کرے گی۔

مزید پڑھیئے