مومنٹ چارٹر
![]() |
---|
|
موومنٹ چارٹر مسودہ ساز کمیٹی |
---|
![]() |
منصوبہ بندی |
انتخابات اور انتخاب |
کام |
موومنٹ چارٹر متن |
شامل ہوں |
اکثر پوچھے جانے والے سوالات برقی سوالات کے لیے movementcharter![]() ![]() |
موومنٹ چارٹر (تحریکِ میثاق، تحریکِ عہد و پیمان) ایک دستاویز ہوگی جس میں ویکیمیڈیا تحریک کے تمام اراکین اور اداروں کے کردار اور ذمہ داریوں کی وضاحت کی جائے گی، جس میں اس تحریک کو سنبھالنے کے لیے ایک نئی عالمی کونسل کا قیام بھی شامل ہے۔ موومنٹ چارٹر ایک تحریکی حکمت عملی کی ترجیح ہے۔[1] اس کو اختیار کرنے کے لیے توثیق و تائید کی ضرورت پڑے گی۔
تعارف
“ | حکمتِ عملیوں کی تجاویز کے تحت[2]، مومنٹ چارٹر:
|
” |
تحریکی اداروں کو چارٹر کے ساتھ ہم آہنگ کرنا عالمی کونسل کی ذمہ داری ہوگی۔
خط زمانی (نظام الاوقات)
یہ ایک آزمائشی خط زمانی ہے۔ اگرچہ یہ موومنٹ چارٹر بنانے میں شامل اقدامات کو وسیع پیمانے پر پیش کرتا ہے، تاریخیں بعد میں تبدیل کی جا سکتی ہیں۔ وہ تبدیلیاں ممکنہ طور پر کام میں جلد بازی سے بچنے کے لیے کی جائیں گی، خاص طور پر جب برادری اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مشاورت کی جائے، جسے ایک مقررہ وقت کے اندر محدود کرنا مشکل ہے۔
وقت | مرحلہ |
---|---|
نومبر 2021ء - جنوری 2022ء |
|
فروی - اکتوبر 2022ء |
|
نومبر 2022ء - جنوری 2023ء | تبصرے اور نظر ثانی کی تمام شرکاء کو دعوت دینا |
فروری - مارچ 2023ء | تاثرات پر غور کرنا اور ایم۔سی۔ڈی۔سی متن پر نظر ثانی کرنا |
اپریل 2023ء | تحریکی تجزیے کے لیے مومنٹ چارٹر کا پہلا مسودہ شائع ہوا۔
The second batch will include the following chapters: Decision-making, Hubs, The Global Council and Roles & Responsibilities. |
اپریل - دسمبر 2023ء | تمام شرکاء و مساہمین کا تجزیہ |
مزید سائکلز: اگر سب ٹھیک رہا، ہم تصدیق کے لیے آگے بڑھیں گے۔ اور اگر ایسا نہیں ہوا تو مزید تین ماہ کے لیے متن کی پھر سے نظر ثانی ہوگی، تجزیات کے دو ماہ وغیرہ وغیرہ۔ | |
جنوری - مارچ 2024ء | مومنٹ چارٹر کے لیے تصدیقاتی عمل |
جنوری - مارچ 2024 | اگلے شناخت شدہ انتظامی ڈھانچے کی ترتیب کے حوالے سے مباحث |
اپریل - جون 2024 | اگلے شناخت شدہ انتظامی ڈھانچے کے حوالے سے انتخابی اور ترتیبی عمل |
طریقہ کار
مومنٹ چارٹر کے تین اہم طریقے ہوں گے:
- چارٹر پر کام کرنے والے لوگوں کی تعیین (ڈرافٹنگ گروپ)
- چارٹر کے مواد کی تعیین و توضیح (چارٹر مواد)
- اتفاق رائے اور توثیق کے طریقوں کا تعین (تصدیق)
مزید پڑھیے
- مسودہ ساز کمیٹی کے ماہانہ اعلانات
- ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کا مسودہ ساز کمیٹی پیشکش (2021ء)
- 27 جون 2021ء کے عالمی مباحث کا خلاصہ
- 12-13 جون 2021ء کے عالمی مباحث کی رپورٹ
- 31 مئی 2021ء کی تعمیراتی بحث کا خلاصہ
- تحریکی کردار منصوبہ: چارٹر (2011ء)
- تجاویز برائے کردار اور ذمہ داری: حکمت عملی 2 میں منظر نامہ - مومنٹ چارٹر کے تصور کا ابتدائی جائزہ (2019ء)
- حکمت عملی 2 میں کردار اور ذمہ داریوں کی تجاویز 4 اور 5 -- ایک تحریکی چارٹر (2019ء) متعارف کرانے کے لیے حکمت عملی کی تجویز کا ابتدائی مسودہ
- مسودہ سازی کی پیشکش ملاقاتی نوٹ (2021ء)
- مومنٹ چارٹر سفارتی پروگرام