ویکیپیڈیا ایشیائی مہینہ/سوال و جواب
Appearance
ڈاک کارڈ
- س: ایک فرد کتنے ڈاک کارڈ حاصل کر سکتا ہے؟
- ج: ہر وہ ویکیپیڈیا صارف جو کسی ایک ویکیپیڈیا پر شرائط پوری کرے گا، اسے ایک ڈاک کارڈ (پوسٹ کارڈ) نصیب ہو گا۔ اگر صارف دو زبانوں کے ویکیپیڈیا پر اس مسابقہ میں شریک ہو اور دونوں پر شرائط پوری کرے، تو اسے دو ڈاک کارڈ موصول ہوں گے۔ مقامی ناظم کو ہر اُس ویکیپیڈیا کے لیے ایک ڈاک کارڈ دیا جائے گا جسے وہ منظم کر رہا ہو (ہمیں ایسے شرکا درکار ہیں جو واقعی محنت کریں نہ کہ صرف نام درج کرائیں؛ ہر ویکیپیڈیا کے لیے زیادہ سے زیادہ پانچ)۔
- س: کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر میں ایک ہی ویکیپیڈیا پر 10 مضامین تخلیق کروں تو مجھے دو ڈاک کارڈ ملیں گے؟
- ج: نہیں۔ چار مضامین مکمل کرنا لازمی شرط ہے۔ اضافی مضامین قابلِ قدر ہیں، لیکن ان سے ڈاک کارڈوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوتا۔
- س: ایک صارف زیادہ سے زیادہ کتنے ڈاک کارڈ حاصل کر سکتا ہے؟
- ج: سات۔
- س: مجھے کس ملک کا ڈاک کارڈ ملے گا؟
- ج: ڈاک کارڈ کے پتے مکمل طور پر بے ترتیب دیے جائیں گے، اس لیے کسی کو معلوم نہیں ہوگا کہ آپ کو کس ملک کا کارڈ ملے گا، جب تک کہ آپ اسے وصول نہ کریں۔
- س: مجھے اپنی نجی معلومات کی فکر ہے۔
- ج: ہم صرف آپ کا پتہ، اصل نام اور صارف نام جمع کریں گے اور صرف پتہ اور اصل نام اس شریک کو دیا جائے گا جو ڈاک کارڈ بھیجے گا؛ آپ کا صارف نام اُسے کبھی نہیں دیا جائے گا۔ جب پتے تقسیم کر دیے جائیں گے تو تمام معلومات فوراً حذف کر دی جائیں گی۔
- س: ڈاک کارڈ کب بھیجے جائیں گے؟
- ج: گزشتہ سالوں کے ریکارڈ کے مطابق علی الفور آئندہ سال کے جنوری میں اور اگر تاخیر ہو جائے تو مئی تک۔ عموماً یہ مارچ سے اپریل کے درمیان بھیجے جاتے ہیں۔ بھیجنے کا وقت اس پر بھی منحصر ہے کہ کون سا شریک آپ کو لکھے گا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ کام فوری نہیں ہوتا لیکن ہمارے رضاکارانہ وسائل محدود ہیں۔ براہ مہربانی سمجھیں کہ ہم سو فیصد رضاکار ہیں اور سینکڑوں کارڈ بھیجنے کے لیے کوشاں ہیں۔
- س: اگر مجھے تین ماہ تک ڈاک کارڈ نہ ملے تو کیا کرنا چاہیے؟
- ج: مختلف ممالک میں ڈاک کی سروس غیر معتبر ہونے کی وجہ سے ممکن ہے کہ آپ کو ڈاک کارڈ وقت پر نہ ملے۔ تاہم ہم یقین دلاتے ہیں کہ ڈاک کارڈ بھیج دیے گئے ہیں۔ براہ مہربانی سمجھیں کہ پوسٹ کارڈ بھیجنے میں یہ عام مسئلہ ہے۔
- س: میں ڈاک کارڈ بھیجنے والے ممالک یا علاقوں میں سے کسی ایک میں رہتا / رہتی ہوں یا وہیں سے ہوں۔ کیا میں یہ انتخاب کر سکتا / سکتی ہوں کہ مجھے اسی ملک یا علاقے سے ڈاک کارڈ نہ ملے؟
- ج:جب ہم آپ کا پتہ جمع کریں گے، تب آپ کے پاس یہ انتخاب ہوگا۔ آپ ایک ملک یا خطہ / علاقہ منتخب کر سکتے ہیں جس سے آپ نہیں چاہتے کہ آپ کو ڈاک کارڈ بھیجا جائے۔
- س: اگر میں 15 مضامین تخلیق کروں، کیا مجھے 2 پوسٹ کارڈ ڈاک کے ذریعے ایک ہی پارسل میں بھیجے جائیں گے؟
- ج: ہر ڈاک کارڈ الگ الگ بھیجا جائے گا۔
- س: کیا ڈاک کارڈوں کو ٹریک کیا جا سکتا ہے؟
- ج: نہیں۔ تمام پوسٹ کارڈ یا ڈاک کارڈ عام فضائی ڈاک کے ذریعے بھیجے جائیں گے، رجسٹرڈ ڈاک کے طور پر نہیں۔ بین الاقوامی رجسٹرڈ ڈاک بہت مہنگی ہوتی ہے اور ہمارا بجٹ اسے برداشت نہیں کر سکتا۔
- س: کیا مجھے اپنا نام اور پتہ انگریزی حروفِ تہجی میں لکھنا چاہیے یا میں اسے اپنی زبان کے حروف میں بھی لکھ سکتا / سکتی ہوں؟
- ج: پتہ جمع کرنے والے فارم میں دونوں کا اختیار / آپشن دیا جاتا ہے: ایک انگریزی حروف میں اور ایک آپ کی زبان کے حروف میں۔ کچھ شریک وصول کنندگان کی مقامی زبان میں چھاپیں گے۔ تاہم کچھ سسٹموں کے لیے دنیا کے تمام فونٹوں کی تیاری کرنا مُحال ہے، اس لیے آپ سے گزارش کی جاتی ہے کہ اپنا پتہ انگریزی حروف میں بھی شامل کرنا یاد رکھیں۔
ویکیپیڈیا ایشیائی سُفرا
- س: اگر میں ایک سے زیادہ ویکیپیڈیا میں سب سے زیادہ مضامین لکھوں، کیا مجھے ”سفیر“ کے متعدد القاب ملیں گے؟
- ج: آپ کو ہر اُس زبان کے ویکیپیڈیا پر اس لقب یا خطاب سے نوازا جائے گا جہاں آپ نے سب سے زیادہ مضامین لکھے ہوں۔ اسی طرح ہر ویکیپیڈیا میں دوسرے نمبر پر آنے والے صارف کو بھی ”ویکیپیڈیا ایشیائی سفیر“ کے طور پر اعزاز دیا جائے گا۔
- س: ”ویکیپیڈیا ایشیائی سُفرا“ کے طور پر اعزاز حاصل کرنے سے مجھے کیا ملے گا؟
- ج: آپ کو ایک اضافی ڈاک کارڈ اور ایک ڈیجیٹل سرٹیفیکیٹ ملے گا! سرٹیفکیٹ اسٹاک پیپر پر تیار کیا جائے گا، جسے ہم اسکین کر کے آپ کو بھیجیں گے۔ ہم اسے عام کاغذ پر بھی نقل کریں گے اور پہلی کلاس میل کے ذریعے آپ تک پہنچائیں گے۔
- س: اگر کسی زبان کے ویکیپیڈیا پر سب سے زیادہ مضامین تخلیق کرنے والے دو سے زیادہ لوگ ہوں تو پھر کیا کیا جائے گا؟
- ج: ہر زبان کے ویکیپیڈیا پر صرف ایک سفیر ہوگا، اس لیے مساوی تعداد میں مضامین تخلیق کرنے والے ویکیپیڈیا صارفین کو ان کے مضامین کے کل بائٹ کی بنیاد پر دوبارہ درجہ بند کیا جائے گا۔ (یہاں صرف توسیع کردہ مضامین شمار نہیں کیے جائیں گے)۔ اگر کسی شخص کی شراکت اوسط سے بہت زیادہ ہو تو ہم اضافی شخص کو یہ لقب دینے پر غور کریں گے۔
اصوال و ضوابط
- س: اگر میں کوئی منتخب مضمون لکھوں، کیا اس کا مطلب ہے کہ مجھے اضافی پوائنٹ ملیں گے؟
- ج: نہیں۔ عالی جناب یہ مضامین کا مقابلہ نہیں ہے۔ تاہم ہم آپ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ آپ بہتر معیار کا مضمون لکھیں۔
- س:کیا نومبر سے پہلے کی میری وہ ترامیم شمار ہوں گے جو میں نے مسودہ صفحہ یا صارف ذیلی صفحہ میں جمع کر رکھی ہوں؟
- ج: نہیں۔ البتہ آپ مسودہ صفحہ کو منتقل کرنے کے بجائے اس کے مواد کو مضمون نام فضا میں منتقل کر دیں، تو شمار کیا جائے گا۔
- س: میں کسی ایشیائی ملک میں نہیں رہتا / رہتی۔ کیا میں پھر بھی حصہ لے سکتا / سکتی ہوں؟
- ج: جی ہاں۔ کیوں نہیں! اس پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ اس منصوبہ مین دنیا بھر کے شرکا کو خوش آمدید کیا جاتا ہے۔
- س: کیا آئی پی صارف حصہ لے سکتا ہے؟ (یعنی کیا بغیر مندرج ویکیپیڈیا کھاتے کے صارف حصہ لے سکتے ہیں؟)
- ج: ویکیمیڈیا لیبز اور ہمارے آلہ کی پابندیوں کی وجہ سے آئی پی صارف حصہ نہیں لے سکتے۔ ہم پر زور اصرار کرتے ہیں کہ آپ کھاتہ بنائیں، جو دراصل آپ کی نجی معلومات کی حفاظت بھی کرتا ہے۔ کھاتہ بنانا آسان اور مفت ہے۔
- س: اگر کسی مضمون کا موضوع (شخص) ایشیائی ہے لیکن وہ ایشیا میں پیدا نہیں ہوا، کیا اسے شمار کیا جائے گا؟
- ج: نہیں۔ لیکن وہ شخص جو ایشیا میں پیدا ہوا ہو اور اپنی شہرت ایشیا کے باہر حاصل کرے، اسے شمار کیا جائے گا۔ (مثال کے طور پر تھائی لینڈ میں پیدا ہونے والا شخص جو یورپ یا افریقا میں اپنی کامیابیوں کی وجہ سے مشہور ہو، اسے شمار کیا جائے گا)۔
- س: اگر کسی مضمون کا موضوع (شخص) ایشیائی نہ ہو لیکن اس کا کام ایشیائی ثقافت کو فروغ دینے میں مددگار ہو، کیا اسے شمار کیا جائے گا؟
- ج: جی ہاں۔ وہ شخصیات جو ایشیا کے باہر پیدا ہوئی ہوں لیکن صرف ایشیا میں اپنی شہرت حاصل کریں، انھیں شمار کیا جا سکتا ہے۔ (مثال کے طور پر کوئی صحافی جو ایشیائی نسل کا نہ ہو اور افریقا، امریکا یا یورپ میں پیدا ہوا ہو، لیکن جاپان میں کسی جاپانی نیوز پروگرام میں دکھائی دینے کی وجہ سے مشہور ہو، اسے شمار کیا جائے گا)۔
- Q: کیا میں ان مضامین کا دیگر زبانوں سے ترجمہ کر سکتا ہوں؟
- A: جی۔ اگر یہ مضامین ایشیا سے متعلق ہیں اور آپ کے ویکیپیڈیا کے لئے ایک نیا مضمون ہے۔
- س: کیا فہرست قابل ہے؟
- ج: جی نہیں۔ کسی فہرست کو شمار کرنے کے اہل یا غیر اہل قرار دینے کے عمل کی پیچیدگی کی وجہ سے، قواعد کو آسان بنانے کے لیے فہرستیں شمار نہیں کی جائیں گی۔ البتہ بعض ویکیپیڈیاؤں میں اگر فہرست کو منتخب فہرست کے طور پر قبول کیا جائے تو اسے شمار کیا جا سکتا ہے۔
- س: بین بر اعظمی ممالک کا کیا؟
- ج: جی ہاں، لیکن بین بر اعظمی ممالک کے فقط ایشیائی حصے شمار ہوں گے۔ ان ممالک میں مصر، روس، آذربائیجان، ترکیہ، جزیرہ کرسمس، جزائر کوکوس (کیلنگ) شامل ہیں۔ اگر آپ کوئی مضمون جمع کرواتے ہیں جو اس فہرست میں شامل نہیں ہے، تو آپ اپنے مقامی ناظم سے بات کر کے یہ طے کر سکتے ہیں کہ آیا اسے ایشیا کے لیے شمار کیا جائے گا یا نہیں۔
- س: کیا میں پچھلے شائع کردہ مضامین کو مقابلے میں پیش کر سکتا ہوں؟
- ج: نہیں، مضامین کو ویکیپیڈیا ایشیائی مہینے کے دوران تخلیق اور مکمل کیا جانا ضروری ہے۔ اس منصوبے کا مقصد نئے مضامین تیار کرنا ہے۔
- س: میں اپنے غلط جمع کرائے گئے مضمون کو فاؤنٹین آلے سے کیسے واپس لے سکتا / سکتی یا حذف کر سکتا / سکتی ہوں؟
- ج: اپنے مقامی ناظم سے اسے حذف کرنے درخواست کریں۔ اگر وہ نہیں کر سکتے تو آلے کے ڈویلپر سے رابطہ کریں۔
نظامت
- س: میری مقامی ویکیپیڈیا فہرست میں شامل نہیں ہے لیکن اب نومبر آ چکا ہے، تو کیا کروں؟
- ج: آپ اس مسابقے کو اپنی مقامی ویکیپیڈیا پر نومبر کے آخر تک کسی بھی وقت شروع کر سکتے ہیں (لیکن نومبر کے آخری چند دنوں میں شروع نہ کریں)۔ تمام وسائل آپ میٹا پر تلاش کر سکتے ہیں۔ مدد کے لیے صارف:Li-Yun Lin سے رابطہ کریں یا اس تبادلہ خیال صفحہ پر پیغام چھوڑیں اور ہمیں اطلاع دیں کہ آپ حصہ لے رہے ہیں۔