Jump to content

یوکرینی ثقافتی سفارت کاری ماہ 2022ء

From Meta, a Wikimedia project coordination wiki
This page is a translated version of the page Ukraine's Cultural Diplomacy Month 2022 and the translation is 100% complete.

یوکرینی ثقافتی سفارت کاری ماہ 2022ء

17 فروری - 17 مارچ    

[سماجی ذرائع ابلاغ: #UCDMonth] · [ربط یہاں ہے: ucdm.wikimedia.org.ua]    



ویکیپیڈیا پر یوکرینی ثقافت کی ترویج کو مؤثر بنانے کے لیے اس سلسلۂ مضمون نویسی میں خوش آمدید!
  • کیا: یہ ایک عوامی مقابلہ برائے مضمون نویسی ہے، جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ زبانوں کے ویکیؤں پر یوکرینی قوم اور ثقافت سے متعلقہ مضامین تخلیق کرنا اور موجود مضامین کو بہتر کرنا ہے۔ یوکرین سے متعلقہ مضامین کی فہرست منتظمین کی جانب سے فراہم کی گئی ہے۔ سب سے زیادہ فعال شرکا میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔
  • کب: اس سلسلہ مضمون نویسی کی میعاد 00:01, 17 فروری 2022 (UTC) سے 23:59, 17 مارچ 2022 (UTC) تک ہے
  • کیسے: اس مسابقے میں شامل ہونے کا طریقہ نہایت آسان ہے (صرف 4 مراحل پر مشتمل): متعلقہ مضامین کا انتخاب کریں ←اپنے مضامین پر پوائنٹس حاصل کریں ← زیادہ سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے کی کوشش کریں ← اور انعامات جیتیں!
  • کون: کسی بھی ویکیپیڈیا کا صارف کسی بھی ویکیپیڈیا پر یوکرینی ثقافت سے متعلقہ مضامین کی تخلیق اور/یا ترجمہ کرنے کا اہل ہے۔اس مقابلے میں شریک ہونے کے لیے شرکا میں نام شامل کریں۔
  • کیوں: اس سلسلے کا انعقاد یوکرینی ویکیپیڈیا نے یوکرین انسٹی ٹیوٹ اور یوکرینی وزارتِ خارجہ کے تعاون سے کیا ہے۔ ویکیپیڈیا پر اس عنوان سے متعلقہ مضامین کا فقدان ہے، اس سلسلے کے توسط سے ہم امید کرتے ہیں کہ یوکرینی ثقافت سے متعلقہ مضامین کو بہتر کیا جائے گا اور ان کی نوک پلک ہو گی۔ ویکیپیڈیا پر یوکرین متعلقہ مضامین کی تخلیق اور ان کی بہتری اردو قارئین کو معیاری مواد تک رسائی دے گی۔