یوکرینی ثقافتی سفارت کاری ماہ 2023ء

From Meta, a Wikimedia project coordination wiki
This page is a translated version of the page Ukraine's Cultural Diplomacy Month 2023 and the translation is 100% complete.

یوکرینی ثقافتی سفارت کاری ماہ 2023ء

1 مارچ – 31 مارچ    

[سماجی ذرائع ابلاغ: #UCDMonth] • [ربط [لنک] یہاں ہے: ucdm.wikimedia.org.ua]    



ویکیپیڈیا پر یوکرینی ثقافت کی ترویج کو مؤثر بنانے کے لیے اس سلسلۂ مضمون نویسی میں خوش آمدید!
  • کیا: یہ ایک عوامی تحریری مقابلہ ہے، جس کا مقصد ویکیپیڈیا کے زیادہ سے زیادہ زبانوں کے ایڈیشنوں میں یوکرین کی ثقافت اور لوگوں کے بارے میں نئے مضامین تحریر کرنا اور پہلے سے موجود مضامین کو بہتر بنانا ہے۔ ہم نے 2021 اور 2022 میں بہت سی کامیاب مہمات کا انعقاد کیا ہے۔ مضامین کی مجوزہ فہرست جن پر توجہ مرکوز کرنا ہے چیلنج کے منتظمین نے فراہم کی ہے۔ سب سے زیادہ فعال شرکاء انعامات حاصل کریں گے۔
  • کب: اس سلسلہ مضمون نویسی کی میعاد 00:01, 1 مارچ 2023 (UTC) سے 23:59, 31 مارچ 2023 (UTC) تک ہے
  • کیسے: مقابلہ صرف 4 آسان مراحل پر مشتمل ہے: ترجمہ کرنے کے لیے مضامین منتخب کریں → اپنے کام کے پوائنٹ حاصل کریں → زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے کا مقصد ذہن میں رکھیں جتنا ممکن ہو سکے → اپنے تعاون کے لیے انعامات حاصل کریں!
  • کون: کسی بھی ویکیپیڈیا کا صارف کسی بھی ویکیپیڈیا پر یوکرینی ثقافت سے متعلقہ مضامین کی تخلیق اور/یا ترجمہ کرنے کا اہل ہے۔اس مقابلے میں شریک ہونے کے لیے شرکا میں نام شامل کریں۔
  • کیوں: اس سلسلے کا انعقاد یوکرینی ویکیپیڈیا نے یوکرین انسٹی ٹیوٹ اور یوکرینی وزارتِ خارجہ کے تعاون سے کیا ہے۔ ویکیپیڈیا پر اس عنوان سے متعلقہ مضامین کا فقدان ہے، اس سلسلے کے توسط سے ہم امید کرتے ہیں کہ یوکرینی ثقافت سے متعلقہ مضامین کو بہتر کیا جائے گا اور ان کی مناسب نوک پلک ہو گی۔ ویکیپیڈیا پر یوکرین متعلقہ مضامین کی تخلیق اور ان کی بہتری اردو قارئین کو معیاری مواد تک رسائی دے گی۔