مومنٹ چارٹر/متن/دیباچہ
![]() | اس صفحہ میں مومنٹ چارٹر کا مسودہ متن موجود ہے۔ اگر آپ کی کوئی رائے ہے تو براہِ مہربانی تبادلہ خیال صفحہ پر پیش کریں، یا مشاورت میں تاثرات دینے کے دیگر طریقے دیکھیں (بشمول لائیو میٹنگز اور سرویز)۔ |
→ صفحہ برائے عمومی جائزہ کی طرف لوٹیں | "اصول و قواعد" والے صفحے کی طرف ←
ویکیمیڈیا تحریک مفت علم کی عالمی دستیابی کو ترقی دینے، مرتب کرنے اور وسیع سے وسیع تر کرنے پر متوجہ ہے۔ ویکیمیڈیا تحریک، اس کے بنیادی اقدار اور اصولوں کی وضاحت کے لیے ویکیمیڈیا مومنٹ چارٹر موجود ہے۔ یہ ایک رسمی سماجی معاہدہ ہے جو تحریک کے اندر موجود اداروں اور ان کے حقوق اور ذمہ داریوں کے درمیان تعلقات کی وضاحت کرتا ہے۔ یہ موجودہ اداروں اور قائم ہونے والے نئے اداروں دونوں پر یکساں طور پر نافذ ہوتا ہے۔
چارٹر ایک رسمی توثیقی عمل کے ذریعے اس کے زیر انتظام برادریوں کے معاہدے کے ساتھ موجود ہے۔ مومنٹ چارٹر ویکیمیڈیا تحریک کے اندر تمام ارکان، اداروں اور تکنیکی جگہوں پر لاگو ہوتا ہے جن میں مواد کے شراکت دار، منصوبے، ملحقہ ادارے اور ویکیمیڈیا تحریک شامل ہیں؛ لیکن چارٹر ان تک محدود نہیں۔
اپنی توجہات کو پورا کرنے کے لیے تحریک نے مختلف زبانوں میں علم کے ذخیروں ("منصوبوں") کا ایک وسیع دائرہ کار تیار کیا ہے، اور وہ منصوبے مختلف چیزوں پر متوجہ ہیں۔ مواد کی تخلیق اور نظم و نسق کے ساتھ ساتھ برادری کے طرزِ عمل کے حوالے سے یہ منصوبے بڑی حد تک خود مختار ہیں۔
اس تحریک میں مخصوص معاملات یا جغرافیائی خطوں پر توجہ مرکوز کرنے والے منظم اور غیر رسمی انجمنیں بھی شامل ہیں۔ ان انجمنوں کا کردار براہ راست اور بالواسطہ طور پر منصوبوں کی حمایت کرنا ہے۔
ان منصوبوں اور انجمنوں کی بہتری ایک جامع بنیادی ڈھانچہ ہے جس میں کئی کردار ہیں۔ یہ بنیادی ڈھانچہ تحریک کی تکنیکی ضروریات کی حمایت کرتا ہے، جاری ترقی اور علم کو برقرار رکھنے کے لیے مالی اور دیگر وسائل فراہم کرتا ہے اور قانونی اور تنظیمی ماحول کو فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے جو تحریک اور اس کے اندر موجود اداروں کو پوری دنیا میں کام کرنے کے قابل بناتا ہے۔ یہ بنیادی ڈھانچہ ایک محفوظ اور نتیجہ خیز ماحول کو فروغ دینے اور آگے بڑھانے کے لیے ایک ایسا ماحول جس میں علم کا اشتراک اور استعمال کیا جا سکتا ہے اور جس کو پورا کرنا مقامی منصوبے کے لیے مشکل ہے، کی تشکیل کے ذریعے عالمی ویکیمیڈیا تحریک سے جڑے مواد کے شراکت داروں، قارئین اور دیگر تمام لوگوں کی بھی مدد کرتا ہے۔ بنیادی ڈھانچہ کی امداد کی نوعیت اور حد، تحریک کی اقدار، وسائل، اور تحریک سے باہر عائد پابندیوں سے محدود ہے۔
نوٹ
- ↑
This wording has been highlighted as a potential concern by the Wikimedia Foundation Legal department, who proposed the following alternative wording: The projects are built with systems of self-governance. This was on two primary grounds:
- یہ بیرونی تنظیموں (خاص طور پر قانون ساز اداروں) کو یہ یقین دہانی کرنے میں گمراہ کر سکتا ہے کہ قانونی ذمہ داریوں کی باضابطہ تعمیل کرنے کے قابل کوئی ادارہ نہیں ہے۔
- مزید برآں، "بڑے پیمانے پر" خاصی حد تک مبہم ہے، اور اس میں فی الحال کوئی متبادل جملے موجود نہیں ہیں جو مقامی منصوبے کی سیلف گورننس (خود حکمرانی، خود انتظامی) کی رسائی یا حدود کے بارے میں خاصی وضاحت فراہم کرتے ہیں۔
ایم۔سی۔ڈی۔سی کا خیال ہے کہ یہ درست خدشات ہیں؛ لیکن یہ کہ عمومی مفہوم باقی رہنا چاہیے۔
لہٰذا:
وہ تجاویز اور مخصوص جملے جو شعبۂ قانون کے تحفظات کو پورا کرتے ہوئے معنی کو حاصل کر سکتے ہیں 'بہت قابلِ تعریف ہیں۔
→ صفحہ برائے عمومی جائزہ کی طرف لوٹیں | "اصول و قواعد" والے صفحے کی طرف ←